لاجورہ پلوامہ میں نوابز ڈیپارٹمینٹل سٹور کا قیام، لوگوں میں خوشی 85

لاجورہ پلوامہ میں نوابز ڈیپارٹمینٹل سٹور کا قیام، لوگوں میں خوشی

علاقے کے لوگوں کو اونتی پورہ پلوامہ اورسرینگر جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی

پلوامہ / تنہا ایاز/ لاجورہ پلوامہ کے لوگوں کو اب اونتی پورہ، پلوامہ اور سرینگر جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی کیونکہ علاقے میں ایک منفرد قسم کا نو ابز ڈیپارٹمنٹ سٹور کا قیام عمل میں لایا گیا۔ جہاں پر ہر قسم کا کیریان آئٹم بھاری ڈسکوئنٹ کے ساتھ دستیاب رہے گا۔ تفصیلات کے مطابق قصبہ پلوامہ کے لاجورہ علاقے میں اُس وقت خوشی کی لہر دوڑ گئی جب علاقے میں نوابز ڈیپارٹمنٹل سٹور کا قیام عمل میں لایا گیا۔ سٹور کے مالک شبیر احمد نواب کے والد ریٹائرڈ ، سینئر لیکچرار رفیق احمد ڈار نے کئی ذی عزت لوگوں کی موجودگی میں سٹور کا افتتاح کیا۔ اس موقعے پر لاجورہ علاقے کے کئی شخصیات موجود تھے جن میں نمبر دار نثار احمد شیخ، فاروق احمد شیخ، بشارت احمد شیخ، محمد اقبال بٹ، ڈاکٹر نثار حسین اور جامع مسجد لاجورہ کے امام و خطیب حافظ بلال موجود تھے۔ اس موقعے پر خصوصی دعا بھی مانگی گئی۔ نمائندے کے مطابق نواب ڈیپارمینٹل سٹور کے مالک کے بھائی ڈاکٹر روف الرفیق نے کہا کہ لاجورہ کے لوگوں کو چھوٹے سے چھوٹے کیریان آئٹم کیلئے پلوامہ اور اونتی پورہ کے علاوہ دیگر جگہوں پر جانا پڑتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ سٹور میں تمام تر قسم کے آئٹم ڈسکوئنٹ کے ساتھ ہر وقت دستیاب رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں