آٹھ زونوں سے لڑکوں اور لڑکیوں نے حصہ لیا
پلوامہ/ تنہا ایاز /
یوتھ سروسز انیڈ سپورٹس کی مجانب سے میکس ویل کالج آف ایجوکیشن راج پورہ روڈ پلوامہ میں انٹر زونل ڈسٹرکٹ لیول شطرنج اور کیرم چیمپین شپ کا اہتمام ضلع کے آٹھ زونوں سے تعلق رکھنے والے لڑکوں اور لڑکیوں نے حصہ لیا ۔ تفصیلات کے مطابق قصبہ پلوامہ میں محکمہ سپورٹس کی جانب سے کھیل سرگرماں جاری ہے۔یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس پلوامہ کے جانب سے میکس ویل کالج راج پورہ روڈ پلوامہ میں انٹرزنل ڈسٹرکٹ لیول شطرنج اور کیرم چیمپین شپ کا انعقاد کیا گیاجس میں بڑی تعداد میں لڑکوں اور لڑکیوں نے حصہ لیا۔ نمائندے کے مطابق اس ٹورنامنٹ کا افتتاح سپورٹس آفیسر پلوامہ نور الحق نے سپورٹس کے دیگر ملازمین کی موجودگی میں کیا۔ ادھر اس شطرنج اور کیرم چیمپین شپ میں آٹھ زونوں سے تعلق رکھنے والے لڑکوں اور لڑکیوں نے حصہ لیا۔ کئی کھیلاڑیوں نے خوشی کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ اسطرح کے کھیل کود جاری رہنے چاہئے۔
19