مشہور آب گاہ ہوکر سر میں ایک روزہ تربیتی پروگرام کا انعقاد 103

مشہور آب گاہ ہوکر سر میں ایک روزہ تربیتی پروگرام کا انعقاد

۵۵ نوجوان لیڈران کی شرکت،صفائی اور شجرکاری مہم کا بھی افتتاح
سرینگر//تنہا ایاز//

نہرو یوا کیندرا اور احسن فاونڈیشن جموں و کشمیر کے باہمی اشتراک سے مشہور آب گا ہ ہوکرسر میں ایک روزہ تربیتی پروگرام کا انعقاد ہوا۔تفصیلات کے مطابق وادی کی مشہور آب گاہ ہوکر سر میںنہرو یوا کیندرا اور احسن فاونڈیشن جموں و کشمیر کے باہمی اشتراک سے ’’ صاف گاؤں ،سبز گاؤں‘‘ نامی ایک روزہ تربیتی پروگرام کا انعقاد ہوا۔پروگرام کا مقصد لوگوں میں ماحول کی صفائی ،پلاسٹک کے استعمال کو ترک کرنے کے تئیں بیداری اور ثقافتی مقامات کی صفائی کے حوالے سے بیداری دلانا تھا۔پروگرام میں بلاک قمرواری اور عیدگاہ سے وابستہ تقریباً ۵۵ نوجوان لیڈران نے شرکت کی۔تقریب کا افتتاح وائدلائف وارڈن ویٹ لینڈس محترمہ افشانہ نے کیا۔رینج افسر سہیل احمد،سینی ٹیشن افسر محمد رفیق صوفی،ڈاکٹر ہلال احمد اور سماجی کارکن راہی ریاض احمدنے مختلف موضوعات پر خطابات کیے۔پروگرام کے آخر پر شجر کاری کی ایک مہم کا آغاز بھی کیا گیا ۔بعد میں ایک صفائی مہم کا آغاز بھی کیا گیا جس دوران مختلف کوچوں کی صفائی عمل میں لائی گئی۔واضح رہے کہ پروگرام کے شرکاء کو وارڈن محترمہ افشانہ کی طرف سے اعزازات سے بھی نوازا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں