152

ڈی ڈی سی انتخابات ، سنگھ پورہ سے اپنی پارٹی کی امید وار میدان میں اتر آئی

عوامی فلاح و بہو د اور بنیادی سہولیات کی دستیابی کو یقینی بنانا ان کی پہلی ترجیح ہو گی/ ایڈوکیٹ فاطمہ
پٹن /26نومبر /شبروزملک //جموں کشمیر اپنی پارٹی کی جانب سے سنگھ پورہ پٹن میں ایڈوکیٹ فاطمہ نے ضلع ترقیاتی کونسل چناؤ میں حصہ لینے کیلئے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے ۔ اس موقعہ پر انہوں نے عوام سے ان کے حق میں ووٹ دینے کی اپیل کی ہے اور کہا کہ سنگھ پورہ تحصیل کو ہمیشہ نظر انداز کیا گیا ہے تاہم اب ایسا نہیں ہونے دیا جائے گا ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایڈوکیٹ فاطمہ نے کہا کہ سنگھ پورہ علاقہ ایسا ہے جو آج کے اس ترقی یافتہ دور میں بھی سرکاری نظروں سے اوجھل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں نے ابھی تک علاقے میں کوئی تعمیر و ترقی نہیںدیکھی اور نہ ہی بجلی اور نہ ہی پانی کا کوئی انتظام ہے ۔ انہوں نے کہا کہ علاقے کی سڑکیں بھی انتہائی خستہ حالت میں ہے جس کے باعث لوگوں کو عبور و مرور میں مشکلات کا سامنا ہے ۔ ایڈوکیٹ فاطمہ کا کہنا تھا کہ پانی کے حوالے سے سنگھ پورہ علاقے میں کافی پریشانیاں لاحق ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں