کئی ادبی اور سماجی تنظیموں کا اظہارِ رنج
پلوامہ//تنہا ایاز//
ڈسٹرکٹ کلچرل سوسائٹی پلوامہ سے وابستہ محمد اکبردردباز ساکنہ متری گام پلوامہ کے والد کے انتقال پر سماج کے مختلف طبقوں نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔ادھر ڈسٹرکٹ کلچرل سوسائٹی پلوامہ کے ایک وفد نے متری گام جاکر محمد اکبر دردباز کے ساتھ تعذیت کا اظہار کیا۔تفصیلات کے مطابق معروف ادبی تنظیم ڈسٹرکٹ کلچرل سوسائٹی پلوامہ سے وابستہ شاعر محمد اکبر دردباز کے والد محمد قاسم بٹ گزشتہ دنو ں وفات پاگئے۔اُن کے انتقال پر کئی ادبی تنظیموں نے رنج و غم کا اظہار کیا۔ادھر ڈسٹرکٹ کلچرل سوسائٹی پلوامہ کا ایک وفد صدر غلام رسول مشکور کی صدارت میں مرحوم کے گھر گیا جہاں شاعر محمد اکبر درد باز کے ساتھ اظہارہمدری کیا۔وفد میں جنرل سیکرٹری جلال الدین دلنواز،نائب صدر غلام محمد دلشاد،شمس سلیم ،شیخ گلزار ،تاج النساء ،گُل شکیل ترالی،شاکر فاروق،رفیقہ مونگہامی،عبد الرشید پنج گامی اور دیگر شعراء شامل تھے۔اُنہوں نے مرحوم کے حق میں مغفرت کی دعا کی۔بعد میں وفد ’’مہجور’ گھر‘‘ گیا جہاں اُنہوں نے شاعر کشمیر مہجور کے حق میں بھی دعائے مغفرت کی۔