97

چین نے ڈوکلام میں آباد کیا گاؤں،نئی سیٹلائٹ امیج میں دعویٰ

چینی حکمت عملی کی حقیقت پر پردہ ڈالنا ناممکن ،مرکزی حکومت پر راہل گاندھی کی تنقید
سرینگر؍23،نومبر ؍ ؍ ڈوکلام کی ایک نئی سیٹلائٹ امیج منظر عام پر آئی ہے۔ اس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ چین نے ڈوکلام میں ایک گاؤں آباد کر لیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی چند کلومیٹر کی سڑکیں بھی تعمیر کی گئیں۔کشمیر نیوز سروس مانیٹر نگ ڈیسک کے مطابق چین کی توسیع پسندانہ پالیسی کو لے کر راہل گاندھی مرکز میں مودی حکومت کے ذریعہ اختیار کردہ حکمت عملی پر تنقید کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے ہند-چین سرحدی تنازعہ پر ایک بار پھر مودی سرکار کو نشانہ بنایا ہے۔ ڈوکلام پر آئی سیٹلائٹ کی نئی تصویر کو لے کر راہل گاندھی نے مرکز پر حملہ کیا ہے۔ کانگریس کے سابق صدر نے ٹوئٹ کیا ’’چین کی زمینی سیاست حکمت عملی کی حقیقت کا مقابلہ پی آر کے ذریعہ چلائی جا رہی میڈیا حکمت عملی سے نہیں کیا جا سکتا ہے۔ یہی عام بات ہندوستانی حکومت کو چلانے والوں کی سمجھ میں نہیں آرہی ہے۔‘‘ڈوکلام کی ایک نئی سیٹلائٹ امیج منظر عام پر آئی ہے۔ اس کا دعوی ہے کہ چین نے ڈوکلام میں ایک گاؤں آباد کر لیا ہے۔ میڈیا رپورٹس میں دعوی کیا گیا ہے کہ چین نے ڈوکلام میں ایک گاؤں بنا لیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی چند کلومیٹر کی سڑکیں بھی تعمیر کی گئیں ہیں۔ رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ اعلی ریزولیشن سیٹلائٹ کی تصویروں کے تجزیہ کے بعد یہ پتہ چلا ہے کہ چین نے بھارت سے ملحقہ بھوٹان کی سرحد میں یہ گاؤں تعمیر کیا ہے، جس کے ثبوت ملے ہیں۔اس رپورٹ کے مطابق سیٹلائٹ کی تصویروں کے تجزیہ سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ چین نے ڈوکلام پٹھار کے مشرقی کنارے پر بھوٹانی علاقے کے اندر 2 کلومیٹر دور ایک گاؤں آباد کیا ہے۔ نہ صرف گاؤں بلکہ چین نے 9 کلومیٹر لمبی سڑک بھی تعمیر کی ہے، جو ہندوستان کے سرحدی علاقے تک پہنچتی ہے۔ اس رپورٹ کو شیئر کرتے ہوئے راہل گاندھی نے مرکز میں مودی سرکار پر حملہ کیا ہے اور حکومت کی سوچ پر سوال اٹھائے ہیں۔ اس سے پہلے بھی راہل گاندھی ہند-چین سرحدی تنازعہ پر مودی حکومت کی حکمت عملی پر سوال اٹھاتے رہے ہیں۔کے این ایس

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں