167

میڈک میٹریکس میڈیکل فائونڈیشن اونتی پورہ کے سربراہ کو صدمہ

دینی ، سماجی، صحافتی حلقوں کی جانب سے رنج وغم کا اظہار
پلوامہ/ تنہاایاز/

میڈک میٹریکس میڈیکل فائونڈیشن اونتی پورہ کے سربراہ عمر مشتاق کے والدہ کا چیچہ انتقال کر گئے۔ انکی وفات پر دینی، سماجی، صحافتی اور ادبی تنظیموں نے زبردست دُکھ کا اظہار کر تے ہوئے سوگوار کنبے سے تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم غلام محمد وانی کی درجات بلندی کیلئے دعا کی ہے۔ دریں اثناء ( ایم ایم ایف) اونتی پورہ ملازمین کے ایک وفد نے گڑھ بگ پلوامہ جا کر وہاں لواحقین کے ساتھ تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ تفصیلات کے مطابق میڈیک میٹریکس میڈیکل فائونڈیشن اونتی پورہ کے سربراہ عمر مشتاق کے والدہ کے چیچہ غلام محمد وانی ساکنہ گڑھ بگ پلوامہ گزشتہ روز انتقال کر گئے۔ سماج کے مختلف طبقوں نے عمر مشتاق کے رشتہ دارکے انتقال پر سخت دُکھ کا اظہار کیا۔ اس دوران میڈک میٹریکس میڈیکل فائونڈیشن اونتی پورہ کے ایک وفد سی ڈی او اعجاز احمدکے صدارت میں گڑھ بگ پلوامہ گیا اور وہاں سوگوار کنبے سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ وفد میں سی اے او ارشد احمد، آئی ٹی او محمد یونس بھی شامل تھے۔ اُدھر سو شل ورکر غمگین مجید ناربلی نے عمر مشتاق کے والدہ کے چیچہ کے وفات پر سخت رنج وغم کا اظہار کر تے ہوئے غمزدہ خاندان کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا۔ دریں اثناء پلوامہ ورکنگ جنرل لسٹ ایسو سی ایشن سے وابستہ خورشید وانی، الطاف حسین میر ، تنہا ایاز، جا وید کشمیری نے عمر مشتاق کے رشتہ دارکے انتقال پر دُکھ کااظہار کیا۔ اُدھر گڑھ بگ پلوامہ میں دوسرے روز بھی تعزیت پُرسی کرنے والوں کا سلسلہ جا ری رہا اور دوسرے روز بھی دیر گئے شام تک لوگوں کی بڑی تعداد میں تعزیتی پرُسی کی۔ نمائندے تنہا ایاز کے مطابق غلام محمد وانی زمیندار طبقے سے وابستہ تھے اورانکی عمر تقریباً65برس کی تھی اپنے علاقے میں انہیں عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا۔ مرحوم نہایت ہی شریف انسان تھے اور انکے نماز جنازہ میں لوگوں کی بڑی تعدادنے شرکت کی ۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو کروٹ کروٹ جنت الفردوس عطا کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں