88

اقوام متحدہ کے تحت دہشت گرد قرار دی گئی تنظیمیں پاکستان میں بھی کالعدم قرار

گیارہ بی میں ترمیم کی گئی ہے جس کے تحت ایسی تنظیمیں جنھیں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کے تحت کالعدم قرار دیا گیا ہے وہ پاکستان میں بھی کالعدم قرار دی گئی ہیں۔

یاد رہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے تحت جن تنظیموں کو دہشت گرد قرار دیا گیا ہے ان میں طالبان کے علاوہ حقانی نیٹ ورک، فلاح انسانیت، الرشید ٹرسٹ، اختر ٹرسٹ، جماعت الدعوۃ، روشن منی ایکسچینج، حاجی خیر اللہ حاجی ستار منی ایکسچینج، حرکت جہاد الاسلامی، اُمہ تعمیرِ نو اور راحت لمیٹڈ شامل ہیں۔

بی بی سی کے نامہ نگار شہزاد ملک کے مطابق اُن میں کچھ کے نیٹ ورک پاکستان میں موجود ہیں۔

پاکستان میں حکومت کی جانب سے پہلے ہی حقانی نیٹ ورک اور تحریک طالبان پاکستان کے مختلف گروپس کو کالعدم قرار دیا گیا ہے تاہم جماعت الدعوۃ، فلاح انسانیت فاونڈیشن اور معمار ٹرسٹ ابھی زیرِ نگرانی تنظیموں میں شامل تھیں۔

جماعت الدعوۃ اور فلاح انسانیت کے بارے میں وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ان دونوں تنظیموں کا تعلق لشکرِ طیبہ سے ہے۔ جسے سنہ 2002 میں سابق

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں