بھارت تمام ہمسایہ ممالک سے بہتر تعلقات بنانے کا ہمیشہ پابند رہا 89

ڈی ڈی سی انتخابات میں لوگ عوامی اتحاد کے سیاستدانوںکو سبق سکھائیں گے

’خاندانی غرور اور سرور زیادہ دن نہیں چلے گا‘
پچھلے 70 برسوں سے خاندانی سیاستدانوں نے جموں و کشمیر کے وسائل کو لوٹ لیا ،حساب دینا ہوگا:مرکزی وزیر نقوی
سرینگر؍20،نومبر ؍ ؍ مرکزی وزیر اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی ) کے سینئر لیڈر مختار عباس نقوی نے جمعہ کو عوامی اتحاد برائے گپکار اعلامیہ کو ایک مرتبہ پھر ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع ترقیاتی کونسل ( ڈی ڈی سی ) انتخابات میں لوگ عوامی اتحاد برائے گپکار اعلامیہ کے سیاستدانوں کو سبق سکھائیں گے ۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق ڈی ڈی سی انتخابی مہم کے دوران سرینگر کے مضافاتی علاقہ بالہامہ میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی ) کے سینئر لیڈر مختار عباس نقوی نے کہا کہ عوامی اتحاد برائے گپکار اعلامیہ جموں و کشمیر میں’تباہ کن اور خاندانی سیاست‘‘ کے لئے موت کا باعث ہوگااور آئندہ ڈی ڈی سی انتخابات میں لوگ انہیں سبق سکھائیں گے۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ ڈی ڈی سی انتخابات کرانے کا مقصد یہ ہے کہ سیاسی عمل میں لوگوں کی شراکت یقینی بنی چاہئے ، تاہم کچھ رہنما عام لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور وہ بقول نقوی سیاسی اور جمہوری عمل میں رخنہ ڈالنے کے مرتکب بھی ہورہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ان رہنماؤں نے پہلے انتخابات نہ لڑنے کا فیصلہ کیا ہے لیکن جب انہوں نے عام لوگوں کو ان انتخابات میں حصہ لیتے دیکھا تو وہ’ گپکار ڈیکلریشن ‘کے نام سے اتحاد لے کر آئے جو خاندانی اور تباہ کن سیاست کے لئے جموں وکشمیر میں موت کا باعث ہوگا۔انہوں نے کہا ’ یہ خاندانی سیاست کی انا کب تک چلے گی ، ایک دن اسے چکنا ہوناپڑے گا اور لوگ اس خاندانی سیاست کی انا کو کچل ڈالیں گے۔ انہوں نے کہا کہ خاندانی غرور اور سرور زیادہ دن نہیں چلے گا۔انہوں نے کہا کہ پچھلے70 برسوں سے جو فنڈ جموں و کشمیر میں ترقی کے لئے آرہے تھے ان خاندانی سیاستدانوں نے ان کو لوٹا ہے۔ یہاں تک کہ اگر ان فنڈز میں سے صرف آدھے فنڈ کو یہاں کی ترقی کے لئے استعمال کیا جاتا ، تو سڑکیں جموں وکشمیر میں چاندی اور سونے سے بنی ہوتی لیکن ان رہنماؤں نے دنیا کے ہر گوشے میں اپنے لئے بنگلے بنائے‘۔انہوں نے کہا کہ انہیں ہر ایک پیسہ واپس کرنا پڑے گا ، انہوں نے پچھلے 70 برسوں میں لوٹ مار کی ہے ،یہاں تک کہ اگر وہ اس طرح کے اور بھی اتحاد کرتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی انتخابات کرانے کا مقصد یہ ہے کہ یوٹی کا ہر شہری سیاسی عمل میں حصہ لے گا۔انہوں نے کہا کہ وہ جموں و کشمیر کے معاملات اسی طرح چلاتے جس طرح ماضی میں ڈاکٹرفاروق عبد اللہ اور محبوبہ مفتی نے چلائے تھے ، تاہم وہ چاہتے تھے کہ عام لوگ سیاسی عمل میں حصہ لیں اور جب سیاسی عمل میں لوگوں کی شرکت ہوگی ، تو خوشحالی اور ترقی ہوگی۔تقریب کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب لوگ جموں و کشمیر میں سیاسی عمل میں حصہ لیں گے جو جموں و کشمیر کے عوام کی ترقی ، ترقی اور خوشحالی کا ضامن ہوگا۔ان کا کہناتھا’جو لوگ سیاسی اور جمہوری عمل میں حصہ لینے میں رکاوٹ بننے کی کوشش کر رہے ہیں، ان کے مقاصد کو کچل دیا جا ئیگا اور جن لوگوں نے جموں و کشمیر کو لوٹا ہے ، انہیں ہر ایک پیسہ واپس کرنا پڑے گا۔‘انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ اتحاد انتخابات کے لئے نہیں ہے ، وہ اس اتحاد کے ساتھ صرف اپنے آپ کو بچانے کے لئے آئے ہیں کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ انہوں نے غلط کام کیا ہے اور انہیں ان کی غلطیوں کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں