ڈسٹرکٹ کلچرل سوسائٹی پلوامہ کا اظہار تعزیت
پلوامہ/ تنہا ایاز/ شمالی کشمیر ضلع بارہمولہ کے رفیع آباد علاقے سے تعلق رکھنے والے معروف شاعر ،ادیب اور قلمکار مقبول فیروزی کی اہلیہ انتقال کرگئیں۔ان کی وفات پر کئی دینی، سیاسی، سماجی اور ادبی شخصیات نے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار کنبے کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ادھر ڈسٹرکٹ کلچرل سوسائٹی پلوامہ نے مقبول فیروزی کی اہلیہ کی وفات پر افسوس و دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق بارہمولہ رفیع آباد علاقے کے نامور ادیب، شاعر اور قلمکار مقبول فیروزی کی اہلیہ رفیقہ بیگم کا گزشتہ دنوں انتقال ہوا۔مرحومہ کی وفات پر تعزیت پرسی کا سلسلہ جاری ہے۔ ادھر وادی کی کئی ادبی تنظیموں نے سوگوار خاندان کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے۔اس دوران ڈسٹرکٹ کلچرل سوسائٹی پلوامہ کے جنرل سیکرٹری غلام محمد دلشاد نے مقبول فیروزی کی اہلیہ کے انتقال پر صدمے کا اظہار کیا۔اپنے ایک تعزیتی پیغام میں دلشاد نے کہا کہ غم کے اس گھڑی میں ڈسٹرکٹ کلچرل سوسائٹی پلوامہ لواحقین خاص کر مقبول فیروزی کے غم میں برابر کے شریک ہے۔ڈسٹرکٹ کلچرل سوسائٹی سوسائٹی کے صدر شمس سلیم اور نائب صدر غلام محمد جنگلناری سمیت تنظیم کے دیگر ارکان نے غمزدہ خاندان کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرکے مرحومہ کے حق میں دعا مغفرت اور لواحقین کیلے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ادھر ضلع پلوامہ کے نامور شاعر ،ادیب اور قلمکار عبدالرحمان فدا نے مقبول فیروزی سے انکی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

