آنگن واڑی ورکروں اور ہیلپروں کو ناگہانی آفات سے نمٹنے کیلئے جانکاری فراہم
پلوامہ/ندائے کشمیر /تنہا ایاز/ ضلع پلوامہ میں سول ڈیفنس کی جانب سے تربیتی پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس میں آنگن واڑی ورکروں اور ہیلپروں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب کے دوران شرکاہ کو ناگہانی آفات سے بچنے اور اس سے نمٹنے سے متعلق جانکاری فراہم کی گئی۔تفصیلات کے مطابق آئی سی ڈی ایس پلوامہ میں آنگن واڈی سپروائزرز، ورکروں اور ہیلپروں کیلئے تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔یہ پروگرام سول ڈیفنس اور آئی سی ڈی ایس پلوامہ کے باہمی سے اشتراک سے منعقد ہوا۔جس میں ڈسٹرکٹ پروگرام افسر بریدہ مجید نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر سی ڈی پی او پلوامہ مجیب الحق ،سول ڈیفینس سرینگر کے ڈیویژنل وارڈن راہی ریاض،سول ڈیفنس انسٹرکٹر غلام نبی، غلام حسن، ایس ڈی آر ایف کے غلام رسول اور سول ڈیفنس سے وابستہ عبدالرشید کے علاوہ دیگر افراد موجود تھے۔مقررین نے آنگن واڈی سپروائزرز، ورکروں اور ہیلپروں کو فرسٹ ایڈ اور سی پی آر کی جانکاری فراہم کی۔۔پروگرام کے دوران سول ڈیفنس کے ماہرین نے شرکاہ کو ناگہانی آفات سے نمٹنے کے متعلق کھل کر جانکاری دی۔آنگن واڈی ورکروں اور ہیلپروں کی ایک بڑی تعداد نے تربیتی پروگرام میں شرکت کرکے قدراتی آفات اور حادثات کے دوران کئے جانے والے بچاؤ و راحت کے کاموں کو جانا۔اس موقع پر مختلف سرکاری اسکیموں کے حوالے سے بھی شرکاہ کو جانکاری فراہم کی گئی۔
