آیوش یونٹ ضلع ہسپتال پلوامہ میں مفت علاج و معالجہ اور ادویات کی سہولیات دستیاب/ ڈسٹرکٹ نوڈل افسر
پلوامہ/ ندائے کشمیر/تنہا ایاز/
یونانی ادویات میں ہر قسم کی بیماری کا علاج موجود ہے۔ یونانی میڈیسن ہماری صحت کے نظام کو بہتر کرتی ہے گورنمنٹ نے آیوش یونٹ ضلع ہسپتال پلوامہ میں مریضوں کیلئے مفت علاج و معالجہ اور ادویات کی سہولیات دستیاب رکھی ہیں لوگوں کو چاہیے کہ اس کا بھرپور فائدہ اٹھائیں۔ان خیالات کا اظہار محکمہ آیوش کے ماہر ڈاکٹروں نے پلوامہ میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔تفصیلات کے مطابق محکمہ آیوش کی جانب سے آیوش یونٹ ضلع ہسپتال پلوامہ میں ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔جس میں ڈسٹرکٹ نوڈل آفیسر آیوش ڈاکٹر فاروق نقشبندی، میڈیکل آفیسر ڈاکٹر الطاف حسین شاہ اور ڈاکٹر صائمہ مجید نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ نوڈل آفیسر آیوش ڈاکٹر فاروق نقشبندی نے کہا کہ مریضوں کی سہولیات کے لیے گورنمنٹ نے ضلع کے سبھی آیوش سینٹروں پر مفت ادویات کی سہولیات دستیاب رکھیں ہے اور ان سینٹروں پر آیوش کے ماہر ڈاکٹر مریضوں کا علاج و معالجہ کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دور دراز اور دیہی علاقوں کے لوگوں کو ابھی بھی اس بات کی جانکاری نہیں ہے کہ گورنمنٹ اف انڈیا نے آیوش سینٹروں پر مفت ادویات کی سہولیات رکھی ہے۔ لوگوں کو باخبر کرنے کیلئے ہی آج پریس کانفرنس کا اہتمام کیا گیا ہے ۔آیوش یونٹ ضلع ہسپتال پلوامہ کے انچارج اور میڈیکل آفیسر ڈاکٹر الطاف حسین شاہ نے کہا کہ گورنمنٹ نے آیوش یونٹ ضلع ہسپتال پلوامہ میں مریضوں کے لیے مفت طبی سہولیات میسر رکھی ہیں یہاں پر آیوش اور یونانی طریقہ علاج سے ہر طرح کی بیماری کا علاج کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یونانی ادویات میں کوئی بھی سائیڈ ایفیکٹ نہیں ہے لوگوں کو چاہیے وہ یونانی طرز سے ہی علاج و معالجہ کرائیں اور اس کیلئے آیوش یونٹ ضلع ہسپتال پلوامہ میں گورنمنٹ نے جو مفت طبی سہولیات دستیاب رکھی ہیں وہ اس کا فائدہ اٹھائیں۔ ڈاکٹر الطاف شاہ نے مزید کہا کہ آیوش یونٹ میں یونانی ادویات اور تھرپیز کے ذریعے ہڈیوں ،جوڑوں کمر درد، گردن درد ،ڈسک،کھانسی، نزلہ زکام،بواسیر بلڈ پریشر اور گردے کی پتھری Kidney Stones کے علاوہ ہر قسم کی بیماری کا علاج کیا جاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہاں پر کمر درد ، جوڑوں اور گردن درد مریضوں کو تھرپیز اور ورزش سے بھی کامیاب علاج کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہاں پر حجامہ کپنگ تھراپی کی سہولیات بھی دستیاب ہے۔آیوش یونٹ ضلع ہسپتال میں ماہر لیڈی ڈاکٹر سائمہ مجید تعینات ہے جو خواتین کا علاج و معالجہ کرتی ہیں۔
