اننت ناگ/ندائے کشمیر/ستمبر 12, /
مراز ادبی سنگم نے عید میلاد النبیؐ کی تقریب پرہلال انسٹیچیو ٹ بجبہاڑہ میں ایک باوقار اور عظیم و شان نعتیہ مشاعرے کا انعقاد کیا جس میں علاقہ مراز سے تعلق رکھنے والے متعدد معروف شعراء نے شرکت کی۔ مشاعرے کی صدارت مراز ادبی سنگم کے صدر محمد شفیع ایاز نےکی معروف شاعر منظور خالد انکے ساتھ ایوان صدارت میں موجود تھےاور مشاعرے میں رئیس جانثار، منظور خالد , ناصر منور، رشید صدیقی، مشروع نصیب آبادی، غلام حسن رحمانی، رحمان بڈرو، انور رحمان ،مظفر دلبر، , غلام حسن لونپوری، دین عمران ،غلام محمد شیخ، اورمحمد شفیع ایاز نے شرکت کی۔ مشاعرے کی نظامت کے فرائض معروف شاعر مشروع نصیب آبادی نے انجام دئے۔ مشاعرے کے آخر پر مراز ادبی سنگم کے صدر محمد شفیع ایاز نے اپنے قلیدی خطبے میں یوم عید میلاد النبیؐ کی فضیلیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ حسب معمول مراز ادبی سنگم ایسے مشاعروں اور محفلوں کا انعقاد کرتا آیا ہے اور آئیندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہیگا۔ انہوں نے مذید کہا کہ تنظیم بہت جلدمراز کے مختلف علاقوں میں ادبی معفلوں کا اہتمام کریگا اور نئی نسل کے شعراء اور ادباء کو ان پروگراموں میں آگے آنے کا موقعہ دیا جائیگا۔ شرکاء شعراء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہوں نے انکے خلوص اور عقیدت کی سراہنا کی۔
0
