پلوامہ میں نماز جمعہ کے بعد میلاد جلسے کا انعقاد 0

پلوامہ میں نماز جمعہ کے بعد میلاد جلسے کا انعقاد

ہزاروں کی تعداد میں عاشقانِ رسولِ (ص) نے شرکت کرکے حضور پرنور (ص) کے تئیں اپنی والہانہ عقیدت اور محبت کا اظہار کیا

پلوامہ/ ندائے کشمیر//تنہا ایاز/

ضلع پلوامہ میں مرکزی اوقاف اسلامی کے زیر اہتمام عید میلادالنبی (ص) کا ایک بڑا جلوس برآمد ہوا جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے عقیدت و احترام سے شرکت کی۔تفصیلات کے مطابق قصبہ پلوامہ میں مرکزی اوقاف اسلامی پلوامہ کی جانب سے بعد نماز جمعہ مولانا محمد اکرم ڈار کی صدارت میں میلاد جلوس نکالا گیا جس میں بڑی تعداد میں فرزندان توحید اور عاشقانِ رسولِ (ص) نے شرکت کی اور جگہ جگہ پر ان کا استقبال کیا گیا۔ یہ جلوس مرکزی جامعہ مسجد پلوامہ سے پرچھو اور پوسٹ افس سے ہوکر مرکزی جامعہ مسجد میں اختتام پذیر ہوا۔اس دوران میلاد جلوس میں شامل افراد تکبیر اللہ اکبر کے نعرے بلند کرنے کے ساتھ ساتھ درود حضور ﷺ صلی اللہ علیہ وسلم کا ورد بھی کررہے تھے۔مرکزی جامعہ مسجد پلوامہ میں مولانا محمد اکرم ڈار نے لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ قرآن و سنت پر عمل کر کے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے دکھائے ہوئے راستے پر چل کر دنیا اور آخرت کو سنوریں۔ نمائندے کے مطابق پلوامہ پولیس کی طرف سے بھی زائرین کیلئے سیکورٹی کا اچھا خاصا انتظام کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں