جڈورہ پلوامہ میں محکمہ صحت کے سابقہ ملازم سید شبیر احمد کا انتقال 0

جڈورہ پلوامہ میں محکمہ صحت کے سابقہ ملازم سید شبیر احمد کا انتقال

جموں و کشمیر سول سوسائٹی کے چیئرمین محمد الطاف کا مرحوم کی وفات پر اظہار تعزیت۔

پلوامہ/ تنہا ایاز/ پلوامہ کے جڈورہ علاقے سے تعلق رکھنے والے محکمہ صحت کے سابقہ ملازم سید شبیر احمد ولد سید غلام رسول مختصر علالت کے بعد 67 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ان کے انتقال پر جموں و کشمیر سول سوسائٹی کے چیئرمین محمد الطاف بٹ نے سخت رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔مرحوم کی فاتحہ خوانی 9 ستمبر 2025 کو انجام دی جائے گی۔.تفصیلات کے مطابق جموں و کشمیر سول سوسائٹی نے محکمہ صحت کے سابقہ ملازم سید شبیر احمد کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔جموں و کشمیر سول سوسائٹی کے سربراہ محمد الطاف بٹ کی صدارت میں ایک ماتمی اجلاس منعقد ہوا جس میں کئی افراد نے شرکت کی۔اس موقع پر سید شبیر احمد کے انتقال پر زبردست دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا۔ سوسائٹی نے سوگوار کنبے کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی ہے۔ادھر عوامی اتحاد پارٹی کے سینئر لیڈر محمد الطاف کی صدارت میں ایک وفد نے مرحوم کے گھر جاکر وہاں لواحقین کے ساتھ تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔اپنے ایک تعزیتی پیغام میں عوامی اتحاد پارٹی کے جوائنٹ سیکرٹری محمد الطاف بٹ نے مرحوم کے انتقال کو ایک ناقابل تلافی نقصان قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مرحوم انتہائی شریف النفس انسان تھے ۔عوامی اتحاد پارٹی کے جوائنٹ سیکرٹری محمد الطاف بٹ نے سید شبیر احمد کے سماجی خدمات کو یاد کرکے شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔مرحوم کی فاتحہ خوانی 9 ستمبر 2025 کو انجام دی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں