کشمیر ہیڈ لائنز کے مدیر اعلیٰ ارشد میر کو صدمہ 0

کشمیر ہیڈ لائنز کے مدیر اعلیٰ ارشد میر کو صدمہ

پلوامہ/ندائے کشمیر/ تنہا ایاز/
وادی کے سینئر صحافی اور ہفتہ روزہ کشمیر ہیڈ لائنز کے مدیر اعلیٰ ارشد میر کے والد مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئے۔ ان کی وفات پر سماج کے مختلف طبقوں نے سخت رنج و غم کا اظہار اظہار کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وادی کے معروف صحافی و سماجی کارکن اور کشمیر ہیڈ لائنز کے مدیر اعلیٰ ارشد میر کے والد نسبتی 7اگست کو اس دارِ فانی سے رحلت کرگئے مرحوم کی طبعت چند روز سے خراب تھی ۔ ان کی وفات پر پر کئی، سیاسی، سماجی ،صحافتی اور ادبی شخصیات نے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار کنبے کے ساتھ تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔روزنامہ زمیندار اور ندائے کشمیر کے مدیر اعلی معراج الدین فراز نے ارشد میر کے والد نسبتی کے انتقال پر افسوس و دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ادھر وائس آف ویکلی نیوز پیپرس کشمیر نے بھی اپنے ممبر ارشد میر کے ساتھ دکھ کا اظہار کیا اور مرھوم کے کیلئے دعائے مغفرت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں