وطن کی سیر ۔۔۔ 0

وطن کی سیر ۔۔۔

ایس ایس پی گاندربل نے 85 طلبہ کو وطن کی سیر پر روانہ کیا۔طلبہ اس ٹور سے استفادہ حاصل کریں۔ایس ایس پی

گاندربل /ندائے کشمیر/مختار احمد//

گاندربل پولیس نے جمعہ کو ضلع سے تعلق رکھنے والے 85 طلبہ کو وطن کی سیر پر ڈسٹرکٹ پولیس لائنز سے جھنڈی دیکھا کر روانہ کیا ۔طلبہ کے اس گروپ کو ایس ایس پی گاندربل خلیل احمد پوسوال نے جھنڈی دیکھا کر روانہ کیا یہ ٹور ایک ہفتے تک جاری رہے گا جس دوران طلبہ ممبی اور دہلی کے مختلف مقامات کی سیر کریں گے اس موقعے پر ایس ایس پی نے طلبہ سے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ وہ اس ٹور سے پورا فائدہ حاصل کرکے ان مقامات کے حوالے سے پوری تفصیل حاصل کریں۔اس موقعے پر ٹور پر جانے والے بچوں نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے گاندربل پولیس کا شکریہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں