کشمیر ہیڈ لائنز کے مدیر اعلیٰ ارشد میر کو صدمہ 0

سرینگر رپورٹر کے مدیر اعلی عبدالر روف خان کی مامو زاد بہن کا انتقال

دینی،سیاسی،سماجی اور صحافتی حلقوں کا اظہار رنج

پلوامہ/ندائے کشمیر/ تنہا ایاز/
پلوامہ کے سینئر جرنلسٹ اور ہفتہ روزہ سرینگر رپورٹر کے مدیر اعلی عبدالر روف خان کی مامو زاد بہن انتقال کرگئیں۔ان کی وفات پر سماج کے مختلف طبقوں نے سخت رنج و غم کا اظہار اظہار کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈلی پورہ پلوامہ کے معروف سماجی کارکن عبدالقیوم ملک کی صاحبزادی ممتازہ ساکنہ شوپیان انتقال کرگئیں۔مرحومہ سرینگر رپورٹر کے چیف ایڈیٹر عبدالر روف خان کی مامو زاد بہن تھی۔ان کی وفات پر کئی، دینی، سیاسی، سماجی ،صحافتی اور ادبی شخصیات نے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار کنبے کے ساتھ تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ندائے کشمیر کے مدیر اعلی معراج الدین فراز نے روف خان کی کزن کی وفات پر افسوس و دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔اس دوران تنہا ایاز ،خورشید وانی, غازی خورشید،منجیت پال ,الطاف حسین، نامور کرکٹر ارشد ماگرے،منظور پکھرپوری اور ڈسٹرکٹ کلچرل سوسائٹی پلوامہ کے سابقہ جنرل سیکرٹری جلال الدین دلنواز نے مرحومہ کی وفات پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اہل خانہ سے تعزیت کی ہے اور مرحومہ کیلئے مغفرت اور لواحقین و پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں