سنگوناربل پلوامہ میں مفت آیوش میڈیکل کیمپ کا انعقاد 0

سنگوناربل پلوامہ میں مفت آیوش میڈیکل کیمپ کا انعقاد

بڑی تعداد میں مریضوں کا طبی معائنہ اور مفت ادویات بھی تقسیم

پلوامہ/ ندائے کشمیر/ تنہا ایاز/
محکمہ آیوش پلوامہ کی جانب سے سنگوناربل پلوامہ میں مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا مختلف علاقوں سے آئے ہوئے سینکڑوں لوگوں کا ڈاکٹروں نے معائنہ کیا اور انہیں مفت ادویات بھی دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ضلع پلوامہ کے سنگوناربل علاقے میں سوشل ورکرس کمیٹی، سماج سدھار اینڈ ڈیولپمنٹ ویلفیئر کمیٹی سنگوناربل اور آیوش ڈیپارٹمنٹ پلوامہ کے اشتراک سے ایک بڑے طبی کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔ کیمپ کا افتتاح ڈسٹرکٹ نوڈل افسر آیوش پلوامہ ڈاکٹر فاروق نقشبندی نے کیا۔ اس موقع پر وادی کے معروف سماجی کارکن اور سوشل ورکرس کمیٹی کے چیرمین غمگین مجید ناربلی،جاوید احمد فیاض احمد اور چوکیدار علی محمد کے علاوہ دیگر کئی افراد موجود تھے۔کیمپ میں محکمہ آیوش کے کئی ڈاکٹروں کے علاوہ رضاکاروں نے گرانقدر خدمات سے عوام کو مستفید کیا۔کیمپ کے دوران 500 کے قریب مریضوں کا طبی معائنہ کیا گیا اور ان میں مفت ادویات بھی تقسیم کیں۔اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ نوڈل افسر آیوش پلوامہ ڈاکٹر فاروق نقشبندی نے کہا کہ آیوش کی جانب سے اس طرح کے کیمپ منعقد کرنے کا مقصد عوام تک طبی امداد پہنچانا ہے۔ انہوں نے اس موقع پر مریضوں کو صحت مند اور بیماریوں سے محفوظ رہنے کیلئے مفید مشوروں سے بھی نوازا ۔ڈسڑکٹ نوڈل افسر نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی صحت کا خیال رکھیں اور تمباکو نوشی سے پرہیز کریں ۔علاقے میں میڈیکل کیمپ منعقد کرنے پر مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ خاص کر محکمہ آیوش کا شکریہ ادا کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں