اجلاس میں فورم کو مزید فعال بنانے کےلئے ممبران پر دیا گیا زور
سرینگر/ 4 اگست/ شافیہ گلفام
سالانہ یوم زینب علیھم السلام کے حوالے سے اندر کلچرل فورم سمبل سوناواری کا ایک اہم اجلاس فورم کے صدر سلیم یوسف کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں امسال یوم زینب علیھم السلام کی عقیدتی تقریب احسن طریقے سےمنانے کے حوالے سے تفصیل سے گفت وشنید ہوئی۔یہ تقریب 26 ماہ صفرالمظفر اور راوں ماہ کی 21 تاریخ کو امام بارگاہ بونہ محلہ اندر کوٹ سمبل میں منائی جائے گی۔اجلاس میں فورم کے تمام ممبران پر زور دیا گیا کہ وہ فورم کو مزید فعال بنانے کے لئے ماہانہ ممبر شپ کو یقینی بنائے۔واضح رہے کہ یہ اجلاس محمد رمضان ملہ کے دولت خانے واقع ناجن سمبل میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں فورم کے صدر سلیم یوسف کے علاوہ شوقین سونمی،توفیق طالب، سید رضوان، میر رفیق، محمد رمضان، حسن حسن،عادل حسین اورگلفام نوگامی نے شرکت کی۔
