ڈسٹرکٹ کلچرل سوسائٹی کا کلچرل اکیڈیمی کے اشتراک سے 0

ڈسٹرکٹ کلچرل سوسائٹی کا کلچرل اکیڈیمی کے اشتراک سے

لائٹ ہائوس پبلک سکول کھریو کے کانفرنس حال میں اعظیم الشان پروگرام منعقد

پروگرام میں موجود شرکاء نے غلام محمد دلشاد کی کائوشوں کو سراہا

سرینگر/ندائے کشمیر/ امام عالی مقام حضرت امام حسین علیہ السلام اور اُن کے رفقاء شہدائے کربلا کو خراجِ عقیدت ادا کرنے کے لئے ڈسٹرکٹ کلچرل سوسائٹی پلوامہ نے جموں اینڈ کشمیر اکیڈیمی آف آرٹ کلچرل اینڈ لینگویجز کے اشتراک سے لائٹ ہائوس پبلک سکول کھریو میں ایک عظیم الشان حسینی مشاعرے کا انعقاد کیا ۔ جس میں اطراف و اکناف سے آئے ہوئے شعراء اور سکولی طلبہ نے شرکت کی۔ سرکردہ شعراء نے عالی مقام حضرت امام حسین ؑاور اُن کے رفقاء کو گُلہائے عقیدت پیش کئے اور سکولی طلبہ نے بھی پروگرام میں اپنی عقیدت کا اظہار کیا۔آج کی اس محفل میں ڈسٹرکٹ کلچرل سوسائٹی کی جانب سے کچھ اہم اور خاص ایوارڈتقسیم کئے گئے ۔ پروگرام دونشستوں پر مبنی رہا۔ پہلی نشست میں صدارت کے فرائض ڈسٹرکٹ کلچرل سوسائٹی کے صدر شمس سلیم نے انجام دئے جبکہ محمد سبحان شوقین مہمان خصوصی ، عبدالرحمان فدا مہمان ذی وقاراور سکندر صاحب مہمان ذی وقارموجود رہے۔

اس نشست میں سکولی طلبہ نے عالی مقام حضرت امام حسین علیہ السلام اور اُن کے رفقا کے تئیں اپنی محبت کا اظہار کیا۔ طلبہ میں جن بچوں نے شمولیت کی ان میں مولانا غازی بلال، ذین نذیر بٹ، طہا نذیر، میر اریبہ ، حذیف عمران ، اندلیب جان اور ضیال النسا شامل رہیں۔

دوسری نشست میں سرکردہ شاعروں نے اپنے کلام پیش کئے۔ جن میں محمد اکرم صدیقی، محمد یقوب نسیم، ادریس ملک، جہانگیر ایاز حالی، تاج النسا، غلام حسن رحمانی، غلام حسن شبنم، شیخ گلزار ، زرگر عزیز، روف جان، شاکر فاروق ، سحرش نور، غلام محمد جنگلناری، فاطمہ جی، عبدالرحمان فدا، آکاش بشیر، اظہار مبشر، غلام محمد دلشاد، شمس سلیم، محمد سبحان شوقین ، شکیل آزاداور ڈاکٹر رفیق شبنم شامل تھے۔ اس نشست میں صدارت کے فرائض غلام محمد دلشادجنرل سیکریٹری ڈسٹرکٹ کلچرل سوسائٹی پلوامہ، جبکہ ایوان صدارت میں معراج الدین فراز مدیر اعلیٰ ہفتہ روزہ ندائے و روزنامہ زمیندار مہمان خصوصی جبکہ اظہار مبشر جنرل سیکریٹری مراز ادبی سنگم ،غلام محمد جنگلناری نائب صدر سوسائٹیبطور مہمانان ذی وقار شامل رہے۔

اس نشست میں بھی نظامت کے فرائض اظہار مبشر کی شراکت سے ڈاکٹر محمد رفیق شبنم انجام دئے۔ تقریب کے دوران پہلی بار ڈسٹرکٹ کلچرل سوسائٹی کی جانب سے چند اہم ایوارڈ متعارف کئے گئےجن میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ پروفیسر شاد رمضان کے نام کیا گیا مگر چند ناگزیر وجوہات کی بنا پر پروفیسر شاد رمضان محفل میں شرکت کرنے سے قاصر رہے۔ البتہ اُن کا نام تقریب کے دوران بلایا گیا ۔ خلعت وہاب کھار مراز ادبی سنگم کے جنرل سیکریٹری اظہار مبشر کو دیا گیا ۔خلعت مومن صاحب ڈاکٹر شبنم رفیق کو عطا کیا گیا، خلعت سوچھ کرال ساکن منظور بٹ پرنسپل لائٹ ہائوس پبلک سکول کھریو، شان صحافت معراج الدین فراز اور شمع صحافت کے ایوارڈ سے شکیل آزاد کو نوازا گیا۔

تقریب میں مشتاق زمان اور مشتاق کولگامی کے عالوہ دیگر شائقین نے بھی شرکت کی۔ آخر پر سکولی طلبہ کو  اعزازات پیش کئے گئے۔

تقریب کے آخر پر اپنے صدارتی خطبہ میں غلام محمد دلشاد نے لائٹ ہائوس پبلک سکول کے منتظمین کا اُن کی مہمان نوازی کا ذکر خیر کیا۔اس کے علاوہ انہوں نے سب متعلقین ’جنہوں نے اس سعادت مند تقریب میں شرکت کی ، اور کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اُن کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں