پلوامہ میں حسینی مشاعرے کا انعقاد،کئی سرکردہ شعراء کی شرکت 0

پلوامہ میں حسینی مشاعرے کا انعقاد،کئی سرکردہ شعراء کی شرکت

ڈسٹرکٹ کلچرل سوسائٹی اور محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کا باہمی اشتراک

پلوامہ/ تنہا ایاز/

ڈسٹرکٹ کلچرل سوسائٹی پلوامہ اور محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کے باہمی اشتراک سے حسینی مشاعرہ کا اہتمام کیا گیا جس میں مختلف اضلاع سے آئے ہوئے سرکردہ شعراء نے شرکت کی۔ ضلع شوپیان سے تعلق رکھنے والے کشمیر زبان کے معروف صوفی شاعر محمد یعقوب نسیم تقریب کے مہمانِ ذی وقار تھے۔تفصیلات کے مطابق پلوامہ میں ڈسٹرکٹ کلچرل سوسائٹی نے محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کے اشتراک سے حسینی مشاعرہ کا انعقاد کیا جس میں کئی نامور شعراء و شاعرات نے کشمیری زبان میں اپنا منظوم کلام پیش کرکے شہداء کربلا کے تئیں اپنی عقیدت کا اظہار کیا۔مجلس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت محمد یعقوب نسیم کو حاصل ہوئی جبکہ محمد یوسف دلدار نے نعت رسول مقبول ؐ پیش کیا۔تقریب کے آغاز میں سوسائٹی کے صدر شمس سلیم نے خطبہ استقبالیہ پیش کر کے مہمانوں کا گرم جوشی سے استقبال کیا۔تقریب کی صدارت سوسائٹی کے جنرل سیکرٹری غلام محمد دلشاد نے کی۔شوپیان ضلع کے معروف صوفی شاعر محمد یعقوب نسیم اور غلام حسن رحمانی ایوان صدارت میں موجود تھے۔تقریب میں سرینگر رپورٹر کے مدیر اعلی عبدالروف خان اور ضلع پلوامہ کے معروف کرکٹر ارشد ماگرے کے علاوہ دیگر افراد موجود تھے۔مشاعرے میں جن شعراء کرام نے شرکت کی ان میں شاکر فاروق، اکرام صدیقی،غلام محمد جنگلناری،شیخ گلزار ،محمد یوسف دلدار،محترمہ فاطمہ جی ،تاج النساء،سحرش نور،سکندر ارشاد ،زرگر عزیز ،شمس سلیم ،عبدالرحمان فدا،جہانگیر ایاز، عاجز کشمیری،جی ایم دلشاد اور رشید صدیقی کے علاوہ دیگر شعراء شامل ہے۔نظامت کے فرائض عبدالرحمان فدا نے انجام دئے اور تقریب کےآخر پر ڈسٹرکٹ کلچرل سوسائٹی کے نائب صدر غلام محمد جلگلناری نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں