ٹائیگور ہال سرینگر میں کَثِیرُ اللِّسان محفلِ سلام و منقبت کا اہتمام 0

ٹائیگور ہال سرینگر میں کَثِیرُ اللِّسان محفلِ سلام و منقبت کا اہتمام

سرینگر/ندائے کشمیر//
آج مورخ ۱۲ جولائی ۲۰۲۵ بروز ہفتہ ٹائگور ہال سرینگر میں ” انجمنِ شعر و ادب جموں و کشمیر” کے زیرِ اہتمام ایک عظیم الشان کثیر السان ریاستی سطح کی ادبی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ یہ تقریب امام حسینؑ اور دیگر شہدائے کربلا کی یاد میں منعقد کی گئی۔ جس میں جموں کشمیر کے مخلتف اَضْلاع سے تعلق رکھنے والے شعراء کرام نے سلام و منقبت پیش کر کے اہلِ بیت اور شہدائے کربلا سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔ مشاعرہ کی صدارت کہنہ مشق شاعر و ادیب فیاض تلگامی نے فرمائی جب کہ اختر منصور، ڈاکٹر وحید رضا، فہیم جاوید، پرویز مانوس، اسحاق مجروح، معراج الدین فراز اور اشرف عادل بلترتیب مہمانِ ذی عزت، مہمانِ ذی وقار , مہمانِ خصوصی، مہمانِ اعزای کی حیثیت سے ایوانِ صدارت میں جلوہ افروز رہے اور محترم اشرف بابا بحیثیت میز بانِ اعلی ان کے ہمراہ ایوان تشریف فرما ہوئے۔ انجمن کے صدر جناب اشہر اشرف نے تمام شعراء کرام کا پرتپاک استقبال کیا۔ یاد رہے! نظامت کے فرائض بھی اشہر اشرف نے تمام شعراء کرام کا مختصر تعارف پیش کرتے ہوئے بہترین انداز میں انجام دیتے ہوئے سامعین کو ابتدا سے لیکر انتہا تک باندھے رکھا۔ اس ایک روزہ ادبی نشت کی کوریج اور عکس کے ٹی ویKTV کے روحِ رواں ثاقب پوشپوری نے بہترین انداز میں کی۔ اس کے علاوہ جناب اسداللہ صفوی صاحب نے بھی مشاعرے میں سنائے گئے۔ تمام کلام عکس بند کئے۔ مشاعرہ میں اردو اور کشمیری دونوں زبانوں میں شعراء کرام نے اپنے جذبات و عقیدت کا اظہار سلام و منقبت پیش کر کے کیا۔ مشاعرہ میں جن شعراء نے اپنے کلام سے سامعین کو محظوظ کیا ان میں فیاض تلگامی منصور اختر پرویز مانوس ڈاکٹر واحد رضا اشرف بابا اسحاق مجروح اشرف عادل جاوید فہیم غضنفر شہباز اشہر اشرف فیاض دلگیر اسداللہ صفوی محمد اکرم محمد اطہر آفاق دلنوی ڈاکٹر ہلال مخدومی شفیع شاداب فدا حسین فدا حاشر افنان شوکت شہباز محترمہ طوبہ خورشید محترمہ مسعودہ محترمہ راتھر روشن آراء۔محترمہ شائستہ مہرراشف اعظمی نسار سوپوری سادیہ ظہور ثاقب پوشپوری شفیع سالک عاقب رازی صابر شبیر فاضل محمود اختر صابر خواجہ فیاض احمد وغیرہ قابلِ ذکر ہیں۔ میزبانی کے فرائض شفیع شاداب، اور اشہر اشرف نے خوش اسلوبی و خَنْدَہ پیشانی سے انجام دئے۔ آخر پر صدر مشاعرہ فیاض تلگامی نے انجمن شعر و ادب کے روح رواں اشہر اشرف کی انفرادی و اجتمائی محنت اور کوششوں کو سراہتے ہوئے انھیں ایسی کامیاب ادبی و علمی نشستوں کے انعقاد پر مبارکباد پیش کیا اور دیگر شعراء کرام کو داد دیتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی فرمائی۔ اس کے علاوہ ایوان میں موجود دیگر شخصیات نے بھی اشہر اشرف اور شفیع شاداب اور دیگر ارکانِ تنظیم کو کامیاب محفلِ سلام و منقبت کے اہتمام پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس نوعیت کی محفلوں کے انعقاد کو زبان و ادب کی خدمت سے تعبیر کیا۔ یاد رہے روزنامہ ندائے کشمیر اور روزنامہ زمیندار کے مدیر اعلی معراج الدین فراز نے اپنے تاثرات میں انجمن کی کوششوں کو سراہا اور تمام شعراء کرام کی حوصلہ افزائی کی۔ آخر پر اشرف بابا نے تمام شرکاء محفل، اور میڈیا پرسنل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ۔ایسی ادبی محفلوں کو بلا کسی امتیاز و گروہ بندی کے آئندہ بھی جاری و ساری رکھنے کا عظم دہرایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں