سیاسی، سماجی، دینی، صحافتی اور ادبی تنظیموں کا اظہار رنج
پلوامہ/نداے کشمیر/ تنہا ایاز/
پلوامہ تھمنہ علاقے کے معروف سماجی کارکن غلام نبی وانی کے انتقال پر کئی سیاسی، سماجی، صحافتی ،دینی اور ادبی تنظیموں کے علاوہ سماج کے دیگر طبقہ ہائے فکر سے وابستہ لوگوں نے زبردست رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار کنبے سے تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کی درجات بلندی کیلئے دعا کی ہے۔تفصیلات کے مطابق تھمنہ پلوامہ علاقے سے تعلق رکھنے والے غلام نبی وانی مختصر علالت کے بعد اتوار کے روز اپنی رہائش گاہ پر داعی اجل کو لبیک کہہ گئے ۔مرحوم ڈی ڈی نیوز سے وابستہ اقبال وانی ،فاروق احمد اور معراج الدین کے والد تھے ۔جبکہ سیرت کشمیر کے مدیراعلی بشیر احمد،خورشید وانی ،جاوید کشمیری اور علی محمد وانی کے چچا جان تھے۔ ان کے انتقال پر تعزیت پرسی کرنے والوں کا سلسلہ جاری ہے جس دوران دوسرے روز بھی سماج کے مختلف طبقوں سے وابستہ افراد نے مرحوم کے گھر جاکر غمزدہ خاندان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔جرنلسٹ گلڈ آف پلوامہ کا ایک وفد کشمیر عظمی کے رپورٹر مشتاق الاسلام کی صدارت میں تھمنہ گیا اور وہاں مرحوم کے لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کرکے گہری ہمدردی کا اظہار کیا اور مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی۔ وفد میں سرینگر رپورٹر کے چیف ایڈیٹر عبدالروف خان اور ندائے کشمیر کے بیرو چیف تنہا ایاز کے علاوہ دیگر افراد شامل تھے۔اس دوران ندائے کشمیر کے مدیر اعلیٰ معراج الدین فراز نے مرحوم کے انتقال پر زبردست دکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں ندائے کشمیر کی پوری ٹیم لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ کامران ہیلتھ اینڈ ڈیولپمنٹ اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کے چیرمین کامران خورشید نے مرحوم کے گھر جاکر وہاں لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کر کے گہری ہمدردی کا اظہار کیا۔تھمنہ پلوامہ کے غلام نبی وانی کی وفات پر ضلع بھر سے مختلف طبقہ ہائے جات سے تعزیت کا سلسلہ جاری ہے ۔گزشتہ دو روز کے دوران لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے مرحوم کی رہائش گاہ پر حاضری دیکر جہاں مرحوم کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کر کے انکی ڈھارس بندھائی وہاں مرحوم کے حق میں فاتحہ ادا کر کے اللہ تعالی سے انہیں جنت الفردوس میں جگہ دینے کی دعا کی ۔چیرمین سیول سوسائٹی محمد الطاف جڈورہ نے بھی مرھوم کے انتقال پر گہرے رنج کا اظہار کیا۔ پلوامہ کے سینئر صحافی اور پبلک فسٹ کے نامہ نگار غازی خورشید نے مرحوم کے انتقال پررنج کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین کے ساتھ ہمدری کا اظہار کیا۔ ادھر سرینگر ضلع کے معروف سماجی کارکن اور ایڈیشنل سیکرٹری گونی کھن مارکیٹ حکیم اعجاز ،گونی کھن مارکیٹ کے صدر مظفر احمد ،جنرل سیکرٹری جلال الدین ،سپیکر جامد احمد اور پبلسٹی سیکرٹری عادل احمد نے مرحوم کے انتقال پر سخت رنج کا اظہار کرتے ہوئے ٹیلی فون کے ذریعے لواحقین کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔مرحوم کی فاتحہ خوانی 9جولائی 2025کو انجام دی جائے گی۔

