چار دوکانیں خاکستر لاکھوں کا سامان راکھ کے ڈھیرمیں تبدیل
گاندربل/ندائے کشمیر//مختار احمد
کنگن گاندربل کے مین مارکٹ میں آگ کی ایک واردات میں چار دوکانیں جل کر خاکستر لاکھوں کا نقصان۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق کنگن مارکیٹ میں موجود ایک تجارتی مراکز میں منگلوار کی علی الصبح اچانک آگ نمودار ہوئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے چار دوکانوں کو اپنی لپیٹ میں لیا تاہم اطلاع ملتے ہی پولیس، فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز ، سی آر پی ایف کے اہلکاروں اور مقامی نوجوانوں نے بچاو کاروائی شروع کی اور آگ کو مزید پھیلنے سے روکا۔آگ سے دوکانوں میں رکھا ہوا لاکھوں روپئے مالیت کا سازو سامان راکھ میں تبدیل ہوگیا اگرچہ ابھی تک آگ کے لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوئی تاہم بتایا جارہا ہے کہ آگ بجلی شارٹ سرکٹ سے لگی ہے۔متاثرہ دوکان داروں نے موجود سرکار سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان کی مالی معاونت کریں تاکہ وہ دوبارہ اپنا کاروبار شروع کر سکیں اور اپنے کمبے کے لئے روزی روٹی کا انتظام کر سکیں۔

