یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس پلوامہ کی جانب سے تقریب کا انعقاد 0

یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس پلوامہ کی جانب سے تقریب کا انعقاد

نوجوانوں کے ٹیلنٹ کو ابھارنے میں میڈیا اہم رول ادا کررہا ہے/ ضلع انفارمیشن آفیسر

پلوامہ/ندائے کشمیر/ تنہا ایاز/
کھیل صحافیوں کے عالمی دن پر یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس پلوامہ کی جانب سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر وجیزہ مشتاق نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی.اس موقع پر مقررین نے کہا کہ وادی میں کھیلوں کے معیار کو بہتر بنانے میں میڈیا اہم رول ادا کررہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے سبھی اخباروں کے مدیران مبارک بادی کے حقدار ہیں جنہوں نے کھلاڑیوں اور کھیل خبروں کیلئے کالم وقف رکھے ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس پلوامہ کی جانب سے ورلڈ سپورٹس جرنلسٹس ڈے کی مناسبت سے نیو ہلال ہوٹل میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔تقریب میں ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر وجیزہ مشتاق اور ضلع سپورٹس افسر طالب حسین کے علاوہ محکمہ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس کے کئی ملازمین موجود تھے۔اس موقع پر مقررین نے اسپورٹس جرنلزم کی اہمیت پر کھل کر روشنی ڈالی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر پلوامہ وجیزہ مشتاق نے کہا کہ مختلف کھیلوں میں ضلع پلوامہ کے نوجوانوں میں اچھا خاصا ٹیلنٹ ہے اور اس ٹیلنٹ کو ابھارنے میں میڈیا اہم رول ادا کر رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ میڈیا نہ صرف کھیل سرگرمیوں کی جانکاری دوسروں تک پہنچاتے ہیں بلکہ کھلاڑیوں کی بہترین کارکردگی اور ان کے مسائل بھی انتظامیہ تک پہنچاتے ہیں۔ضلع سپورٹس افسر پلوامہ طالب حسین نے کہا کہ ورلڈ سپورٹس جرنلسٹس ڈے پر میں اپنے پورے ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے پرنٹ ،الیکٹرانک اور خاص کر اخباروں کے مدیران کو مبارک باد پیش کرتا ہوں جو ہمیشہ کھیل سرگرمیوں کو اجاگر کرتے ہیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ندائے کشمیر کے مدیراعلی معراج الدین فراز نے کہا کہ کھیلوں سے ہی نوجوانوں کو منشیات اور دیگر غلط کاموں سے دور رکھا جا سکتا ہے۔تقریب سے صحافی شکیل ازاد ،شبنم فیاض اور جرنلسٹ گلڈ آف پلوامہ کے پریزیڈنٹ جاوید صوفی نے بھی خطاب کیا۔نظامت کے فرائض سید جاوید اقبال نے انجام دئے ۔تقریب کے اخر پر میڈیا سے وابستہ افراد کی حوصلہ افزائی بھی کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں