96

ترکہ وانگام شوپیان دوسرے روز بھی محصور

گائوں میں48گھنٹے سے جنگجو مخالف تلاشی آپریشن جاری
سرینگر؍12 ،مارچ؍ جنوبی ضلع شوپیان کے ترکہ وانگام گائوں میں جمعرات کو مسلسل دوسرے روز بھی فورسز کا جنگجوئوں مخالف آپریشن جا ری رہا ہے، جس دوران علاقے میں گزشتہ48گھنٹوں سے جنگجوئوں کی تلاش جاری ہے جبکہ مقامی لوگ گھروں میں محصور رہے جس کے نتیجے میں مقامی لوگوں کو سخت ذہنی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔کشمیر نیو زسروس ( کے این ایس ) کے مطابق جنوبی کشمیر کے پہاڑی ضلع شوپیان کے مضافاتی گائوں ترکہ وانگام شوپیاں کا جمعرات کو دوسرے روزجنگجوئوں مخالف آپریشن جاری رہا ہے جس دوران علاقے میں لوگ گھروں میں محصور رہ کر سخت پریشانیوں کا سامنا کر رہے ہیں ۔ نمائندے نے بتایا کہ منگل کی رات دیرگئے44RRاور178سی آر پی ایف اور ایس او جی نے گائوں میں جنگجوئوں کی موجود گی کے حوالے سے ایک اطلاع موصول ہونے کے بعد محاصرے میں لے کر بدھ کے صبح تلاشی کارروائیوں کا سلسلہ شروع کیا ہے جس دوران درجنوں مکانوں اور باغات کی تلاشی لی گئی ہے تاہم بدھ کی شام فورسز نے تلاشی کارروائیوں کا سلسلہ روک لیا تاہم محاصرہ ختم نہیں کیا ہے ۔مقامی لوگوں نے نمائندے کو بتایا مزکورہ گائوں سینکڑوں کنبوں پرمشتمل ہے جس دوران فورسز نے یہاں علاقے میں پہلے روز متعدد مکانوں کی تلاشی لی ہے جس دوران کاایک بڑا علاقہ ایسا رہا ہے جہاں تلاشی نہیں لی گئی تھی ۔اس دوران جمعرات کو گائوں میں تلاشی کارروائیوں کا سلسلہ پھر سے شروع کیا گیا ہے جس کا سلسلہ 48گھنٹوں سے برابر جا ری رہا ہے ۔ادھر پولیس نے بتایا گائوں میں جنگجوئوں کی موجود گی کے حوالے سے مصدقہاطلاع ملنے کے بعد محاصرے میں لیا گیا تھا ت۔ْگائوں میں آخری اطلاع ملنے تک تلاشی کارروائیوں کا سلسلہ جاری تھا تاہم کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے اور نا ہی کوئی قابل اعتراض چیز برآمد ہوئی ہے ۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ فوج کے کور کمانڈر نے حال ہی میں میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے بتایا تھا کہ موسم سرما میں جنگجوئوں مکالف آپریشن تیزی کے ساتھ جاری رہیں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں