یاترا کے احسن انعقاد کے لئے تمام انتظامات مکمل/لفٹیننٹ گورنر
سرینگر/ندائے کشمیر/مختار احمد
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے پیر کو یاترا بیس کمپ بال تل کا دورہ کرکے یہاں یاترا انتظامات کا جائزہ لیا ۔کہا کہ یاترا کے احسن انعقاد کے حوالے سے تمام انتظامات مکمل کئے گئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق امرناتھ یاترا جو کہ 3جولائی سے شروع ہونے والی ہے کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے ایل جی منوج سنہا نے بالتل کا دورہ کیا اور یہاں ایک اعلی سطح کی سیکیورٹی میٹنگ کی صدارت کی۔ بعد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایل جی سنہا نے کہا کہ اس سال انتظامات پچھلے سالوں سے کہیں بہتر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی ایجنسیوں نے ایک جامع منصوبہ تیار کیا ہے اور یاترا کے پرامن اور کامیاب طرز عمل کے لئے ایک دوسرے کے ساتھ قریبی تال میل سے کام کر رہے ہیں ۔

