گاندربل میں محکمہ کان کنی کا رشوت خور ملازم اے سی بی کے شکنجے میں 0

گاندربل میں محکمہ کان کنی کا رشوت خور ملازم اے سی بی کے شکنجے میں

عوام کا اے سی بی کاروائی پر اطمنان کا اظہار

گاندربل//ندائے کشمیر//مختار احمد
بدعنوانی کے خلاف ایک تازہ کریک ڈاؤن میں اینٹی کرپشن بیورو (اے سی بی) نے منگل کے روز گاندربل میں تعینات محکمہ جیلاجی اینڈ مائینگ کے ایک فیلڈ ملازم کو بارسو مانسبل رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں دھر لیا۔اطلاعات کے مطابق گاندربل میں تعینات جیالوجی اینڈ مائینگ کے ایک ملازم غلام مصطفی ملک کو اینٹی کرپشن بیورو نے اس وقت رنگے ہاتھوں دھر لیا جب وہ ایک شخص سے کسی کام کے کرانے کے عوض مبینہ طور پر 10،000 روپے کی رشوت لینے کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔ محکمہ نے اس وقت صفاپورہ زون کے لئے ملک کو جیولوجی اینڈ مائننگ ڈیپارٹمنٹ کے انچارج کے طور پر تعینات کیا گیا تھا۔اے سی بی بیاں کے مطابق ایک شکایت کنندگان جو ایک JCB مشین کا مالک ہے نے بتایا کہ اس نے متعلقہ عہدیدار سے کسی خاص زمین سے مٹی اٹھانے کے لئے دفتری لوازمات کے بارے میں رہنمائی کے لئے رجوع کیا تھا۔ تاہم مزکورہ ملازم نے مدد فراہم کرنے کے بجائے مبینہ طور پر شکایت کنندہ سے کہا کہ وہ طویل رسمی لوازمات سے بچیں اور تین دن تک مٹی کو اٹھانے کے عوض 20،000 روپے ادا کریں۔ بیان میں لکھا گیا ہے کہ اس نے پیشگی ادائیگی کے طور پر 10،000 روپے کا مطالبہ کیا۔ شکایت پر تیزی سے کام کرتے ہوئے ، اے سی بی نے بارسو مانسبل کے قریب ایک جال بچھانے کے بعد اے سی بی مزکورہ ملازم کو دس ہزار کی رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ ا ۔ اس جال کو کامیابی کے ساتھ انجام دینے کے فورا. بعد ، اے سی بی نے ملک کو موقع پر ہی اپنی تحویل میں لیااس سلسلے میں پولیس اسٹیشن اے سی بی سرینگر میں بدعنوانی ایکٹ 1988 کے سیکشن 7 کے تحت ایف آئی آر نمبر 10/2025درج کیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ اے سی بی اب جانچ کر رہی ہے کہ آیا ملزم نے دوسرے معاملات میں بھی رشوت کا مطالبہ کیا تھا اور امکان ہے کہ اس کے ماضی کے معاملات کی جانچ پڑتال کی جاسکے۔واضع رہے گزشتہ سال ہی اسی محکمے کے ضلع مائینگ افسر کو بھی صفاپورہ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے اے سی بی سے رشوت کے الزام میں پکڑا وا دیا تھا جس کی تحقیقات ابھی بھی جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں