وزیر اعلی عمر عبداللہ نے کیا گاندربل میں کمیونٹی حال کا افتتاح اور سٹیل پل کا رکھا سنگ بنیاد 0

وزیر اعلی عمر عبداللہ نے کیا گاندربل میں کمیونٹی حال کا افتتاح اور سٹیل پل کا رکھا سنگ بنیاد

کہا گاندربل کے عوام سے کئے گئے واعدے پورے کئے جائیں گے

گاندربل/ندائے کشمیر/مختار احمد
گاندربل میں بنیادی سہولیات کو فروغ دینے کے کئے وزیر اعلی عمر عبداللہ نے ضلع میں دو اہم منصوبوں کا افتتاح کیا دودرہامہ میں ایک جدید میرج ہال اور گاڈورہ میں ایک اسٹیل پل کا سنگ بنیاد رکھا۔جموں کشمیر کے وزیر اعلی عمر عبداللہ جو کہ گاندربل کے ممبر اسمبلی بھی ہیں نے ہفتہ کو گاندربل کا تفصیلی دورہ کیا جس دوران انہوں نے دودرہامہ میں 4کروڑ 15لاکھ روپئے کی لاگت سے ایک مریج حال کو عوام کے نام وقف کیا جبکہ گاڑورہ میں نالہ سندھ پر ایک سٹیل برج کا سنگ بنیاد رکھا جس پر تقریبا 7 کروڑ 56لاکھ کا خرچہ آنے کا تخمینہ لگایا گیا اس موقعے پر انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ سرکار جموں کشمیر کے دیگر حصوں کے ساتھ ساتھ گاندربل کی تعمیر و ترقی کے لئے کام کرے گی انہوں نے کہا کہ گاندربل کے لوگوں نے ان پر اپنا اعتماد ظاہر کیا جس کو وہ ہر صورت میں پورا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ گاڈورہ میں لوگوں کی نالہ سندھ پر پل تعمیر کرنے کی ایک دیرانہ مانگ پوری کی گئی اور اس کے مکمل ہونے سے ایک بڑی آبادی کو فائدہ ہوگا انہوں نے کہا کہ ضلع کے کئی علاقوں میں پینے کے پانی کی قلت کے مسلے کو لیکر انہوں نے جل شکتی کی ایک مٹینگ سوموار کو سیول سیکرٹریٹ سری نگر میں طلب کی ہے انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کو درپیش مشکلات دور کرنا ان کی ترجیحات میں شامل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں