ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

سرینگر /20مئی / این این این
جموں کے رام بن علاقے میں زیر تعمیر ٹنل ڈھہ جانے.

سرینگر /20مئی / این این این سرحدی قصبہ اوڑی میں پولیس نے ایک ولیج لیول ورکر.

سرینگر /20مئی / این این این
جموں اور کشمیر کے بیشتر حصوں میں بارشوں کے بعد.

گورنمنٹ بائز ڈگری کالج پلوامہ میں ناخیزافراد کیلئے کرکٹ میچ کا اہتمام

   805 Views   |      |   Friday, May, 20, 2022

پلوامہ کی جسمانی طور ناخیز کرکٹ ٹیم نے ڈگری کالج کو شکست دی
پلوامہ / تنہا ایاز/

گورنمنٹ بائز ڈگری کالج پلوامہ کی جانب سے جسمانی طور معزور افراد کیلئے ایک کرکٹ میچ کا اہتمام کیا گیا۔ جسمیں ضلع پلوامہ کی ناخیز افراد پر مشتمل کرکٹ ٹیم نے گورنمنٹ ڈگری کالج پلوامہ کی ٹیم کو شکست دی۔ تقریب پر پرنسپل پروفیسر فارو ق احمد اندرابی ، وادی کے معروف سماجی کارکن غمگین مجید ناربلی ، ڈسڑکٹ آئیکن جا وید احمد پاریگامی ، فیضکل ڈائریکٹر فیصل حیات، یا سمینہ گُل کے علاوہ کالج کی پوری سٹاپ موجود تھیں۔ تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ بائز ڈگری کالج پلوامہ فیضیکل ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے کالج گرائونڈ میںایک کرکٹ میچ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں جسمانی طور نا خیز کھلاڑیوں نے بڑھ چڑھ کر شرکت کی۔ یہ میچ ڈسیبلڈ کرکٹ ٹیم پلوامہ اور گورنمنٹ ڈگری کالج پلوامہ میں زیر تعلیم نا خیز افراد کے مدمقابلہ کھیلا گیا۔ پہلے بیٹنگ کر تے ہوئے ڈسیبلڈ کرکٹ ٹیم پلوامہ نے97رنز بنائیں۔ جس میں رافی سمیع اللہ نے شاندار31رنز بنائیں ۔ اسی طرح آزاد اور ٹیم کے کپتان منجیت پال سنگھ بالی نے بھی شاندار کھیل کا مظاہرہ پیش کیا۔ جواب میں گورنمنٹ ڈگری کالج پلوامہ کی پوری ٹیم76رنز پر آل اوٹ ہو گئی۔ کالج کی جانب سے کپتا ن آفتاب وانی نے شاندار اننگز کھیلی۔ اور اسطرح یہ میچ ڈسیبلڈ کرکٹ ٹیم پلوامہ نے جیت لیا۔ رافی سمیع اللہ کو بعد مین آف دی میچ قرار دیا۔ نمائندے کے مطابق تقریب پر گورنمنٹ ڈگری کالج کے پرنسپل پروفیسر فاروق احمد اندرابی معروف سماجی کارکن غمگین مجید ناربلی، یاسمینہ گُل، فیضکل ڈائریکٹر فیصل حیات کے علاوہ کالج کے کئی اساتذہ صاحبان موجود تھے۔ آخر پر دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کو انعامات سے نوازا گیا جبکہ تقریب پر وادی کے نامور سوشل ورکر غمگین مجید ناربلی کی بھی عزت افزائی کی گئی۔ ادھر جسمانی طور ناخیز افراد نے کالج انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔ دریں اثناء ڈسڑکٹ آئیکن جا وید احمد پاریگامی نے گورنمنٹ ڈگری کالج پلوامہ کے پرنسپل اور فیضکل ڈائریکٹر کا شکر یہ ادا کیا۔

متعلقہ خبریں

سرینگر /20مئی / این این این
جموں کے رام بن علاقے میں زیر تعمیر ٹنل ڈھہ جانے کے بعد 10افراد ٹنل کے اندر پھنسے ہیں.

سرینگر /20مئی / این این این سرحدی قصبہ اوڑی میں پولیس نے ایک ولیج لیول ورکر ( وی ال ڈبیلو ) کو 10.4کلو گرام ہیرون سمیت.

سرینگر /20مئی / این این این
جموں اور کشمیر کے بیشتر حصوں میں بارشوں کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا ، ادھر محکمہ موسمیات.

  سرینگر /20مئی / این این این سرحد ی ضلع پونچھ میں آسمانی بجلی گر نے سے ایک شہری کی موت ہوئی ہے
این این این کو.

سرینگر //19مئی // این این این بڈگام پولیس نے معدنیات کی غیر قانونی کھدائی اور نقل و حمل کے الزام میں 01 شخص کو گرفتار.