پلوامہ میں 11 ویں بین الاقوامی یوگا ڈے جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا 0

پلوامہ میں 11 ویں بین الاقوامی یوگا ڈے جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا

بڑی تعداد میں اسکولی بچوں، اساتذہ مختلف محکموں کے ملازمین اور کھلاڑیوں نے یوگا میں حصہ لیا۔

پلوامہ/ندائے کشمیر /تنہا ایاز/

بین الاقوامی یوگا ڈے پر جموں و کشمیر کے سبھی اضلاع میں تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ ضلع پلوامہ میں یوگا ڈے کی سب سے بڑی تقریب ہاکی ٹرف میں معقد ہوئی جس میں ضلع ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر بشارت قیوم نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔بڑی تعداد میں اسکولی بچوں اساتذہ مختلف محکموں کے ملازمین اور کھلاڑیوں نے یوگا میں حصہ لیا۔تفصیلات کے مطابق ضلع پلوامہ میں 11 ویں بین الاقوامی یوگا ڈے جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔اس حوالے سے محکمہ آیوش ڈیپارٹمنٹ پلوامہ، یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس اور ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کے باہمی اشتراک سے ہاکی ٹرف میں شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔جس میں سکولی بچوں نے جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی ۔ڈپٹی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر بشارت قیوم تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ،اے سی ڈی، ڈاکٹر سید فرحت،ضلع سپورٹس افسر طالب حسین اور ڈسٹرکٹ نوڈل افسر آیوش ڈاکٹر فاروق نقشبندی کے علاوہ مختلف محکموں کے ملازمین موجود تھے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر بشارت قیوم نے میڈیا کے ساتھ بات کی اور یوگا کو اپنی زندگی کا ایک حصہ بنانے پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ ضلع پلوامہ کے آیوش سینٹروں میں یوگا انسٹرکٹرز موجود ہے جو روزانہ یوگا کی جانکاری فراہم کر رہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے پلوامہ کے پرائیویٹ فٹنس سینٹروں کے مالکان سے بھی اپیل کی ہیں کہ وہ دیگر ورزش کے ساتھ ساتھ یوگا اپنے سینٹروں میں یوگا کے سیشنز بھی رکھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں