کشمیری زبان کیلئے یہ ایوارڈ اظہار مبشر کے نام 0

ساہتیہ اکیڈمی کابال ساہتیہ پرسکار 2025کا اعلان

کشمیری زبان کیلئے یہ ایوارڈ اظہار مبشر کے نام

ندائے کشمیر اور روزنامہ زمیندار کی طرف سے مبارکباد

سرینگر/ندائے کشمیر/18جون/

ساہتیہ اکیڈمی نے سال 2025 کے لئے مختلف زبانوں میں بال ساہتیہ پرسکار کا اعلان کردیا ۔ یہ ایوارڈ بچوں کے ادب کے زمرے میں لکھی جانے والی کتابوں میں سے ایک چنندہ معیاری کتاب کو دیا جاتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کشمیری زبان میں اس سال یعنی 2025 کیلئے یہ پرسکار علاقہ مراز کی مشہور ومعروف ادبی شخصیت اظہار مبشر کی تخلیق کردہ بچوں کیلئے مختصر کہانیوں پر مشتمل کتاب (شری تہ چری گیش )کو دیا گیا ۔اظہار مبشر مرازعلاقہ کے واگہامہ اننت ناگ سے تعلق رکھتے ہیں ۔ شاعر ہونے کے ساتھ ساتھ اظہار ایک بہترین کہانی کار ہیں ۔ اظہار مبشر جنوبی کشمیر کی سب سے بڑی ادبی تنظیم مراز ادبی سنگم کے جنرل سیکرٹری ہیں اور اپنی ادبی سرگرمیوں کی وجہ سے دور دور تک پہچانے جاتے ہیں ۔ ادب کے تعین اظہار مبشرکی خدمات کو جنوبی کشمیر میں خصوصی طور اور پورے جموں وکشمیر میں عمومی طور سراہا گیا ہے ۔مذکورہ کتاب کشمیری میں بچوں کے ادب کے حوالے سے ایک اہم اور معیاری اضافہ ہے جس کو ادبی حلقوں میں پہلے ہی بہت پزیرائی نصیب ہوئی ہے ۔ یہ کتاب بچوں کیلئے 13 مختصر کہانیوں پر مشتمل ہے ۔ سبھی کہانیوں کو بچوں کی نفسیات مدنظر رکھ کر تخلیق کیا گیا ہے ۔آج ساہتیہ اکیڈمی نے مذکورہ کتاب کو اس شاندار اعزاز سے نواز کر نہ صرف ہمارا سر فخر سے اونچا کیا بلکہ کشمیری میں بچوں کے ادب کو بھی ایک نئی جہت عطا کی ۔ مرزا ادبی سنگم کے جملہِ اراکین اظہار صاحب کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔ مرزا ادبی سنگم کے سرپرست جناب غلام نبی آتش اور صدر محمد شفیع ایاز ن نے اس اعزاز پر خوشی کا اظہار کیا ہے اور ساہتیہ اکیڈمی کے کشمیری ایڈوائزر ی بورڈ کا تہیہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے ۔ مراز ادبی سنگم کے سابقہ صدر یوسف جہانگیر نے اس اعزاز کو پورے مرا زکیلئے فخر کا باعث قرار دیا ہے ۔اظہار مبشر کو ایک بار پھر بہت بہت مبارک ۔ ادھر روزنامہ زمیندار اور ہفت روزہ ندائے کشمیر نے اظہار مبشر کو یہ ایوارڈ حاصل کرنے کیلئے مبارک باد پیش کی ہے۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے اظہار مبشر کو ادب کی دنیا میں بہترین خدمات انجام دینے کیلئے پچھلے ماہ 20مئی کو ہفت روزہ ندائے کشمیر کی ایک سالانہ تقریب (ندائے کشمیر انیول ایوارڈ فنکشن 2025)میں بھی اعزاز سے نوازا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں