ڈاک بنگلہ سمبل میں جشن غدیر کی تقریب جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی 0

ڈاک بنگلہ سمبل میں جشن غدیر کی تقریب جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی

اندر کلچرل فورم سمبل نے کیا تھا تقریب کا اہتمام

سرینگر/16 جون/ شافیہ گلفام

اندر کلچرل فورم سمبل سوناواری کے اہتمام سے ڈاک بنگلہ سمبل میں سالانہ جشن الغدیر کی مناسبت سےدو نشستوں پر مشتمل ایک شاندار تقریب کا اہتمام ہوا تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے فوراً بعد فورم کے سربراہ سلیم یوسف نے تمام مہمانوں کا والہانہ استقبال کیا۔پہلی نشت کی صدارت معروف براڈکاسٹر اور ڈرامہ نویس نثار نسیم نے کی جبکہ ان کے ہمراہ ایوان صدارت میں سید اختر حسین منصور اور غلام علی پمپوش موجود رہے۔ اس نشست میں مقررین نے فلسفہ غدیر پر روشنی ڈالی اور مسلمانوں کو آپسی اتحاد و اتفاق قائم و دائم رکھنے پر زور دیا۔پہلی نشست میں یاسین قادری،شوقین سونمی،میر رفیق اور حمید سائل کو ادبی میدان میں بہترین کارکردگی کے عوض اعزازات سے نوازا گیا۔دوسری نشست میں ایک شاندار مشاعرے کا انعقاد ہوا اس نشست کی صدارت معروف ادیب، سکالر،قلم کار ماہر تعلیم پروفیسر اسماعیل آشنا نےکی اور ان کے ہمراہ یاسین قادری اور مختار احمد ایوان صدارت میں موجود رہے۔مشاعرے میں وسیم علی کاظم، ساحل حمید،محمد رمضان،صابر شبیر،سید رضوان،میر رفیق،ڈاکٹر ظفر عباس شوقین سونمی، ڈاکٹر شوکت شہباز،دلشاد مصطفیٰ،گلفام نوگامی،سید محمد مدنی،حسن حسن،افضل ہاشمی،رشید امروز، سید مسعود شاداب اور سلیم یوسف نے شرکت کی۔ تقریب کے اختتام پر شبیر حسین بہار نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں