بزرگ شہریوں کو درپیش مسایل حل کرنے میں ماہرین نفسیات و سماجیات کا اہم رول ہے :- ڈاکٹر مرغوب مشتاق 0

بزرگ شہریوں کو درپیش مسایل حل کرنے میں ماہرین نفسیات و سماجیات کا اہم رول ہے :- ڈاکٹر مرغوب مشتاق

ایڈوکیٹ رشید ہانجورہ نےسٹیزنز ٹریبیونل قایم کرنے میں لیت ولال پر تشویش کا اظہار کیا
سرینگر / ندائے کشمیر :-
عالمی شہرتیافتہ ماہر نفسیات ڈاکٹر مشتاق مرغوب نے سماج میں بزرگ شہریوں کو درپیش مسایل کے حل کے سلسلے میں ماہرین نفسیات و سماجیات کے اہم رول کو اجاگر کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ بزگ شہریوں کے حقوق کی پاسداری کیلیے سماج میں بیداری پیدا کرنے کیلیے کمیونٹی موبالایزیشن اور سوشل نیٹ ورکنگ اپروچ کی اہمیت مسلمہ ہے۔ ڈاکٹر مرغوب مشتاق بزگ شہریوں کے حقوق کے عالمی دن ” کے سلسلے میں احاطہ وقار چھانہ پوہ میں منعقد کی گیی ایک تقریب پر بول رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اکیلا پن ایک مہلک وجہ ہے جو بزرگ شہریوں کیلیے نہ صرف سخت عزاب زندگی کا باعث بنتا ہے۔ بلکہ بہت ساری نفسیاتی بیماریوں اور سماجیاتی مسایل پیدا کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وقت کی اہم ترین ضرورت ہے کہ سماج خاصکر نوجوان نسل میں ماضی کی طرح بزرگوں کے تییں عزت و احترام اور پیار کے جزبات کو اجاگر کیا جایے ۔ اس سلسلے میں اخلاقی اقدار اور دینی تعلیم کو فروغ دینا بنیادی اہمیت کا حامل ہے۔اسلامک ریلیف و ریسرچ ٹرسٹ کے سربراہ ایڈوکیٹ عبدلرشید ہانجورہ نے تقریب پر بولتے ہویے جموں و کشمیر میں سینیر سٹیزنز ایکٹ پر عمل درامد اور سینیر سٹیزنز ٹربیونلز قایم کرنے میں لیت ولعل برتنے پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے غیر سرکاری تنظیموں پر زور دیا کہ وہ سرکاری امداد کا انتظار کیے بغیر اپنے متعلقہ علاقوں میں سینیر سٹیزنز مراکز قایم کریں جہاں پر وہ اپس میں مل بیٹھ کر اپنے تجربات و مسایل پر کھلکر بات چیت اور اظہار راے کر سکیں گے اور احساس تنہایی کا شکار ہونے سے بچ سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے فلاحی ادارے نے اس سلسلے میں پہے ہی شروعات کر کے پایین شہر نو شہرہ میں سمن بل نام کا ایک ایسا سینیر سٹیزنز سنٹر قایم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بزرگ شہری علم و دانایی ارو تجربات کا ایسا نادر گنجینہ ہے جو کتابوں سے حاصل نہں ہو سکتا ہے۔ سماجی اہلکار شہزادہ سلیم , ایڈوکیٹ صالحہ ناز اور ایڈوکیٹ دیبا رشید نے بھی بزرگ شہریوں کے حقوق کی پاسداری اور سماج میں انہیں قدرو منزلت کا مقام دلانے کیلیے اپنی قیمتی آرا ٰ پیش کیں۔ تقریب پر سرکردہ بزرگ شہریوں کی خاصی تعداد کے علاوہ روزنامہ افاق کے مدیر معرفت قادری , قلمکار مشتاق محرم , قاضی عبدلرشید اور جاوید احمد بیگ نے بھی شرکت کی۔ احاطہ وقار کے سرکردہ رکن اور سابقہ ڈایریکٹر دوردرشن سرینگر شبیر مجاہد نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا جبکہ چیر مین عبدلغنی پرے نے شکریہ کی تحریک پیش کی۔ ڈاکٹر لایلا نے پروگرام کی انگرنگ مستحسن طریقے پر انجام دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں