سی آئی آئی جموں وکشمیر کی جانب سے ایجوکیشن سمٹ 2025 کا انعقاد 0

سی آئی آئی جموں وکشمیر کی جانب سے ایجوکیشن سمٹ 2025 کا انعقاد

’’جموں وکشمیر میں تعلیم کا مستقبل‘‘ کے عنوان پر سمٹ مختلف ماہرتعلیم کا خطاب

بارہمولہ پٹن، 14 جون

کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری نے ایس ایس ایم کالج آف انجینئرنگ میں کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری ایجوکیشن سمٹ 2025 کا انعقاد کیا، جس کا موضوع ’’جموں وکشمیر میں تعلیم کا مستقبل‘‘تھا۔ اس تقریب میں ماہرین تعلیم، صنعت کے مختلف شخصیات اور پالیسی سازوں نے شرکت کی۔اس سمٹ نے مختلف شخصیات کاجموں وکشمیر کے تعلیمی منظرنامے کو نئی شکل دینے کے لیے اور اس کے لئے حل تلاش کرنے اور باہمی تعاون کی کوششوں کے تناظر میں ایک پلیٹ پر جمع کیا۔افتتاحی خطاب سی آئی آئی جموں وکشمیر کے چیئرمین ڈاکٹر ایم اے علیم نے کیا، جس میں کثیر حصہ داروں کے تعاون کی اہم ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہِ یہ سربراہی اجلاس حکومت، تعلیمی، صنعت اور سول سوسائٹی کے درمیان تعاون کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے تاکہ توسیع پذیر، پائیدار تعلیمی نظام لاگو ہوجائے۔ انہوں نے مزید کہاکہ پالیسی اور عمل، روایتی تدریسی ماڈلز اور مستقبل کے لیے تعلیمی نظام،تربیت، تعلیم اور روزگار کے درمیان فرق کو ختم کرنا۔ سمٹ کے دوران آرٹیفیشل انٹیلی جنس، روزگار کی اہلیت،این ای پی 2020 کا نفاذ پر بھی بات ہوئی۔ سمٹ کے مقررین میں جی این وار، صدر، پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن آف جموں و کشمیر، پروفیسر مشتاق احمد صدیقی، چیف کوآرڈینیٹر، این ای پی سیل کشمیر یونیورسٹی ،پروفیسر پرویز احمد میر، سی ای او،اسلامک یونیورسٹی، ویراج سنگھ، ڈائریکٹر، ووڈ لینڈ ہاؤس سکول، فائق راتھر، ڈائریکٹر آکس فیڈ پریزینٹیشن اسکول،الطاف گیلانی، اسسٹنٹ پروفیسر، این آئی ٹی سری نگر، ڈاکٹر جنیب البشیر، اسسٹنٹ پروفیسر، این آئی ٹی سری نگر، ڈاکٹراعجاز ملک، سینئر سائنسدان، سکواسٹ، اکرام علی شفیع، سی آئی آئی کے وائس چیئرمین نے اپنا خطاب دیتے ہوئے کہا کہ یہ سربراہی اجلاس پائیدار تعاون، جرات مندانہ خیالات اور تبدیلی کے عمل کے لیے ایک بہار کا کام کرے گا۔سیشن کی نظامت ایجوکیشن پینل کی شریک کنوینر محترمہ حیا قاضی نے کی جنہوں نے کہا کہ یہ ماحولیاتی نظام کے تمام اسٹیک ہولڈرز کی مدد سے تعلیمی ماحولیاتی نظام کو بہتر بنانے کے سفر کا آغاز ہے۔ سمٹ میں ماہرین تعلیم، سکول پرنسپلز، فیکلٹی ممبران اور ریسرچ اسکالرز نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں