سٹنٹ کرنے والے نوجوانوں کو ایس ایس پی گاندربل کا تنبہہ
گاندربل//مختار احمد
گاندربل پولیس نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیوروں کے خلاف کاروائی عمل میں لاتے کئی گاڑیوں اور بائیکوں کو کیا ضبط۔اطلاعات کے مطابق گاندربل پولیس نے ٹریفک رولز کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ان گاڑیوں اور بائیکوں کے خلاف کاروائی عمل میں جنہوں نے اپنی گاڑیوں اور بائیکوں پر منظور شدہ نمبر پلیٹ نصب نہیں کئے تھے پولیس نے ان کے خلاف کاروائی میں لاتے ہوئے کئی گاڑیاں اور بائیک ضبط کئے پولیس نے ضلع کے گاڑی مالکان سے کہا ہے کہ وہ اپنی گاڑیوں پر صیح نمبر پلیٹ نصب کریں۔اسی دوران ایس ایس پی گاندربل خلیل احمد پوسوال نے سٹنٹ کرنے والے بائیک رائڈروں کو خبر دار کیا ہے کہ وہ بائیکوں پر کرتب کرنے سے باز آئیں ورنہ ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔عوامی حلقوں نے پولیس کی اس کاروائی کو سراہا ہے۔