معاملے کی تحقیقات ہونی چاہے/عوامی حلقے
گاندربل /مختار احمد/
اگرچہ حکومت کی طرف سے بد عنوانی اور رشوت خوری کے خلاف زیرو ٹالرنس کے دعوے کر رہی تاہم زمینی سطح پر کچھ ایسے معاملات سامنے آرہے ہیں کہ انسان کی عقل حیران ہوجاتی ہے منی سیکرٹریٹ گاندربل کے متصل میونسپل کونسل گاندربل نے سرکاری اراضی پر ایک کار پارکنگ قائم کی جس کے لئے ہر سال آکشن کر کے اس کو ٹھیکے پے دی جاتی ہے اور گزشتہ سال دسمبر 24 میں اس کار پارکنگ کا ٹنڈر ختم ہوگیا لیکن المیہ یہ ہے کہ اس کار پارکنگ کو بغیر ٹنڈر ایک ٹھیکیدار کو الاٹ کی گئی اور کونسل نے اس ٹھیکیدار کو کونسل کی طرف سے ریسپٹ بک بھی دئے گئے اس حوالے جب نمائندے نے ایگزیکٹیو آفیسر میونسپل کونسل گاندربل مرزا عاصف سے استفسار کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ کونسل نے مزکورہ ٹھیکیدار سے ایک رقم لی ہے جس کے عوض اس کو رسپٹ بھی دیا گیا ہے تاہم اس نے یہ بھی کہا کہ مذکورہ ٹھیکیدار کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی تاہم انہوں نے کہا کہ کل سے ٹھیکیدار کو اس پارکنگ پر بیٹھنے کی اجازت نہیں دی جائے انہوں نے مزید کہا کہ اس پارکنگ پلاٹ کو دوسرے محکمہ کو منتقل کیا جا رہا ہے جہاں وہ ایک تجارتی مراکز بنانے جارہے ہیں ۔تاہم یہاں یہ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ آیا کہ محکمہ نے کیوں پچھلے چھے مہینوں سے مذکورہ ٹھیکیدار کو بغیر کسی ٹنڈر اور دیگر دفتری لوازمات پورا کئے بغیر پارکنگ الاٹ کی گئی جس کے لئے محکمہ کے اعلی افسران کو تحقیقات کرنے کی اشد ضروری ہے۔