اے آر ٹی او گاندربل نے کی کارروائی،لوڈکیریر ضبط
گاندربل /مختار احمد/
گزشتہ دنوں گاندربل میں نابالغ بچے کا لوڈکیریر چلانے کا ویڈیو وائرل ہوا جس کے بعد اس وقت اے آر ٹی او گاندربل وجاہت قیوم نے کاروائی کرتے ہوئے مذکورہ لوڈ کیریر کو سڑک پر چلنے پر پابندی عاید اور جرمانہ بھی عاید کیا تاہم آج اے آر ٹی اُو نے اپنے عملے کے ہمراہ ضبط کیا اور مذکورہ بچے اور اس کے والد کو بھی بلا کر بچے کی کونسلینگ کی گئی اس حوالے سے وجاہت قیوم نے بتایا کہ کسی کو بھی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی انہوں نے کہا کہ وہ گاڑیوں کی چیکنگ اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی میں مزید سرعت لائیں گے۔انہوں نے اپنے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے نابالغ بچوں کو گاڑیاں اور بائیک چلانے نہ دیں تاکہ ٹریفک حادثات کو ٹالا جائے سکے۔