ڈائریکٹر سریکلچر کا ریشم بیج یونٹس کا دورہ 0

ڈائریکٹر سریکلچر کا ریشم بیج یونٹس کا دورہ

کوکون کی فصل کی پیش رفت کا لیا جائزہ

سرینگر/ندائے کشمیر/شاہین امین /

جموں و کشمیر کے ڈائریکٹر سریکلچر جناب اعجاز احمد بٹ (آئی اے ایس) نے آج وادی میں محکمہ کے مختلف ریشم بیج یونٹس کا تفصیلی دورہ کیا۔ نمائندے شاہین امین کے مطابق ان یونٹس میں مین گرینج سرینگر، منیجر سیڈ کا ریشم بیج یونٹ اور ضلع بانڈی پورہ کے ساری ڈانگرپورہ میں واقع سیڈ اسٹیشن شامل تھے۔اس دورے کا مقصد بہار کے موسم میں جاری ریشم بیج کی تیاری اور کوکون کی فصل کے انتظام سے متعلق سرگرمیوں کا جائزہ لینا تھا۔معائنے کے دوران جناب بٹ نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ سیزن میں جموں و کشمیر میں کوکون کی بمپر پیداوار کی توقع ہے، جو ریشم کے پرورش کار کسانوں کے لیے خوشحالی اور آمدنی میں اضافے کا ذریعہ بنے گی۔انہوں نے بتایا کہ P1 ریشم بیج کی پرورش اس وقت آخری مراحل میں ہے، جس کی دیکھ بھال کسانوں کی سطح پر کی جا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ سریکلچر اپنائے گئے سیڈ rearers سے pupation کی شرح کی بنیاد پر فی کلوگرام 1300 روپے کی قیمت پر P1 کوکونز خریدے گا۔محکمہ کے مختلف بیج یونٹس اور گرینجز میں ریشم بیج کی پیداوار تیزی سے جاری ہے، جس کا مقصد جموں و کشمیر کو اعلیٰ معیار کے ریشم بیج میں خود کفیل بنانا ہے۔ڈائریکٹر سریکلچر نے اس موقع پر نوجوانوں کی اس شعبے میں شمولیت کی اہمیت پر بھی زور دیا اور نوجوان کاروباریوں کو محکمہ کی جانب سے جاری مختلف اسکیموں سے فائدہ اٹھانے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ سریکلچر ایک پائیدار ذریعہ روزگار کے طور پر ابھر رہا ہے، اور محکمہ کی اسکیمیں کاروباری ترقی اور معاشی خودکفالت کے نئے در وا کرتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں