ڈائریکٹر سریکلچر کا ریشم بیج یونٹس کا دورہ کوکون کی فصل کی پیش رفت کا لیا جائزہ شاہین امین سرینگر// جموں و کشمیر کے ڈائریکٹر سریکلچر جناب اعجاز احمد بٹ (آئی اے ایس) نے آج وادی میں محکمہ کے مختلف ریشم بیج یونٹس کا تفصیلی دورہ کیا۔ نمائندے شاہین امین کے مطابق ان یونٹس میں مین گرینج سرینگر، منیجر سیڈ کا ریشم بیج یونٹ اور ضلع بانڈی پورہ کے ساری ڈانگرپورہ میں واقع سیڈ اسٹیشن شامل تھے۔اس دورے کا مقصد بہار کے موسم میں جاری ریشم بیج کی تیاری اور کوکون کی فصل کے انتظام سے متعلق سرگرمیوں کا جائزہ لینا تھا۔معائنے کے دوران جناب بٹ نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ سیزن میں جموں و کشمیر میں کوکون کی بمپر پیداوار کی توقع ہے، جو ریشم کے پرورش کار کسانوں کے لیے خوشحالی اور آمدنی میں اضافے کا ذریعہ بنے گی۔انہوں نے بتایا کہ P1 ریشم بیج کی پرورش اس وقت آخری مراحل میں ہے، جس کی دیکھ بھال کسانوں کی سطح پر کی جا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ سریکلچر اپنائے گئے سیڈ rearers سے pupation کی شرح کی بنیاد پر فی کلوگرام 1300 روپے کی قیمت پر P1 کوکونز خریدے گا۔محکمہ کے مختلف بیج یونٹس اور گرینجز میں ریشم بیج کی پیداوار تیزی سے جاری ہے، جس کا مقصد جموں و کشمیر کو اعلیٰ معیار کے ریشم بیج میں خود کفیل بنانا ہے۔ڈائریکٹر سریکلچر نے اس موقع پر نوجوانوں کی اس شعبے میں شمولیت کی اہمیت پر بھی زور دیا اور نوجوان کاروباریوں کو محکمہ کی جانب سے جاری مختلف اسکیموں سے فائدہ اٹھانے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ سریکلچر ایک پائیدار ذریعہ روزگار کے طور پر ابھر رہا ہے، اور محکمہ کی اسکیمیں کاروباری ترقی اور معاشی خودکفالت کے نئے در وا کرتی ہیں۔ 0

پلوامہ کے سینئر جرنلسٹ اور آل انڈیا ریڈیو کے نامہ نگار میر نذیر کو صدمہ، چاچی جان انتقال کرگئیں

دینی، سماجی، ادبی اور صحافتی حلقوں کا اظہار رنج

پلوامہ/ندائے کشمیر /تنہا ایاز/

پلوامہ کے سینئر جنرلسٹ اور آل انڈیا ریڈیو کے نامہ نگار میر نذیر کی چاچی میر راجہ بانو ساکنہ آچھن پلوامہ انتقال کرگئیں۔ان کی وفات پر کئی دینی، سماجی، ادبی اور صحافتی حلقوں نے سخت افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین کے ساتھ تعزیت کی ہے۔تفصیلات کے مطابق پلوامہ کے معروف صحافی میر نذیر کی چاچی میر راجہ بانو کی وفات پر سماج کے مختلف طبقوں نے سخت رنج و غم کا اظہار کیا۔جرنلسٹ گلڈ آف پلوامہ نے مرحومہ کی وفات پر دکھ اور صدمے کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومہ کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔ اس دوران جرنلسٹ گلڈ آف پلوامہ کے ایک وفد نے مشتاق الاسلام کی قیادت میں آچھن جاکر وہاں میر نذیر اور دیگر لواحقین کے ساتھ تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔وفد میں غازی خورشید،معروف کرکٹر ارشد ماگرے،تنہا ایاز،سماجی کارکن محمد الطاف بٹ اور توصیف احمد خان کے علاوہ دیگر افراد شامل تھے۔ جرنلسٹ گلڈ آف پلوامہ کے صدر جاوید صوفی نے آل انڈیا ریڈیو کے نامہ نگار برائے پلوامہ میر نذیر کے چاچی کی وفات پر صدمے کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ غم کی اس گھڑی میں جرنلسٹ گلڈ مرحومہ کی مغفرت درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبر و جمیل کیلئے دعا گو ہے ۔ادھر ندائے کشمیر کے مدیر اعلی معراج الدین فراز ، ہفتہ روزہ شہر بین کے ایڈیٹر شکیل ازاد اور سرینگر رپورٹر کے چیف ایڈیٹر عبدالروف خان نے میر نذیر کی چاچی کے انتقال پر زبردست دکھ کا اظہار کرتے ہوئے غمزدہ خاندان کے ساتھ تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔جموں و کشمیر سوشل ورکرس کمیٹی کے بانی غمگین مجید ،وادی کے معروف سماجی کارکن اور جموں و کشمیر سول سوسائٹی فورم کے سربراہ فیاض اندرابی،معروف شاعر، ادیب اور قلمکار عبدالرحمان فدا اور جرنلسٹ عاشق حسین (اے این آئی) نے سوگوار خاندان کے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔مرحومہ کی نماز جنازہ میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔مرحومہ نیک سیرت خاتون تھیں اور پورے علاقے میں انہیں عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا ۔مرحومہ کا رسم چہارم 14 جون 2025 کو انجام دیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں