اجلاس میں تقریب کو احسن طریقے سے منانے پر دیا گیا زور
سرینگر/10 جون/ شافیہ گلفام/
سالانہ الغدیر تقریب کے سلسلے میں اندر کلچرل فورم سمبل سوناواری کے صدر سلیم یوسف کی صدارت میں شوقین سونمی کے دولت خانہ واقع سونئم پٹن میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں رواں ماہ کی 15 تاریخ کو سمبل سوناواری میں سالانہ الغدیر تقریب منانے کے حوالے سے تفصیل سے گفت وشنید ہوئی اور تقریب کو احسن طریقے سے منانےکےلئے انتظامات کو حتمی شکل دی گئی۔اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ سالانہ الغدیر تقریب کے دوران مدعو مہمانوں کی مہمان نوازی میں کوئی کمی نہیں ہونی چاہیے اور نظم و ضبط کا خاص خیال رکھا جائے۔اجلاس میں فورم کے ممبران سے تاکید کی گئی کہ وہ ماہانہ ممبر شپ کی ادائیگی کو یقینی بنائے۔اجلاس کے آخر پر معروف ادیب، قلم کار اور شاعر فیاض تلگامی کی صدارت ایک مختصر مگر شاندار عید مشاعرے کا اہتمام ہوا جس میں معروف ادیب،قلم کار، شاعر اور ماہر تعلیم نظیر احمد نظیر خاص مہمان کی حیثیت سے شریک ہوئے۔ مشاعرے میں جن شعراء نے اپنے کلام پیش کئے ان میں اندر کلچرل فورم کے صدر سلیم یوسف، شوقین سونمی،ذاکر محمد رمضان،سید رضوان،میر رفیق،گلفام نوگامی،غلاحسن حسن،عادل حسین،شبیر احمد،ڈاکٹر ظفر عباس،راجا اعجاز اور گلفام بارجی قابل ذکر ہیں۔مشاعرے کی نظامت توفیق طالب نے انجام دی۔
