اوڑی میں وی ایل ڈبیلو کروڑوں روپے کے ہیرون سمیت گرفتار 102

35سالہ خاتون کے قتل کامعمہ 24گھنٹے میں حل

ملزم گرفتار،دفعہ302کے تحت مقدمہ درج:کولگام پولیس
کولگام:۱۱،نومبر//کولگام پولیس نے ایک خاتون کے قتل کامعمہ 24گھنٹوں میں حل کرتے ہوئے ملزم کوگرفتار کرلیا۔جے کے این ایس کے مطابق پولیس ذرائع نے بتایاکہ 10نومبر بروزمنگل وار کوایک35سالہ خاتون محمودہ اختر زوجہ مظفر احمدنجار ساکنہ شورت کولگام کے سرپرایک شخص نے کسی ٹھوس اورتیز چیز سے وارکیا،جسکے باعث خاتون موقعہ پرہی بے ہوش ہوگئی تھی ۔35سالہ محمودہ اختر کواسپتال منتقل کیاگیاجہاں ڈاکٹروں نے ابتدائی طبی معائنے کے بعدخاتون کومردہ قرار دے دیا۔ ذرائع نے بتایاکہ کولگام پولیس نے اس واردات کافوری نوٹس لیتے ہوئے کارروائی عمل میں لائی ۔ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرجی ایم بٹ نے ایس ایچ ائوکولگام دویندرسنگھ کے ہمراہ نے بدھ کے روزپولیس تھانہ کولگام میںایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ شورت کولگام میں پیش آئے اس واقعے کوحل کرتے ہوئے ملزم منظوراحمد بہرئوساکنہ شورت کولگام کوگرفتار کیا۔انہوں نے کہاکہ مبینہ قتل کی اس واردات کے سلسلے میں پولیس تھانہ کولگام میں ایف آئی آرزیرنمبر203/2020تحت سیکشن302انڈین پینل کوڈکیس درج کیاگیا۔پولیس حکام نے بتایاکہ اس سلسلے میں ملزم سے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے اوردیگرقانونی لوازمات کوبھی پوراکیاجارہاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں