ادبی مرکز کمراز کا 15؍ جون کو’’ یومِ اسلاف ‘‘منانے کا فیصلہ 0

ادبی مرکز کمراز کا 15؍ جون کو’’ یومِ اسلاف ‘‘منانے کا فیصلہ

مختلف ادبی شخصیات کو اُنکی گراں قدر کارکردگی پر ’’ورقِ تحسین ‘‘ اعزازات سے نوازا جائے گا

سرینگر/ندائے کشمیر نیوز/

ادبی مرکز کمراز جموں و کشمیرکے حالیہ فیصلے کے مطابق مرکز 15 جون 2025 ء کو اپنے صدر دفتر واقع کانسپورہ بارہمولہ میں یومِ اسلاف منانے جارہا ہے۔یہ تقریب مرکز کے یومِ تاسیس کے سلسلے میں منعقد کی جارہی ہے۔ اس موقعے پر کشمیری زبان و ادب کی گراں قدر خدمات کے اعتراف میں کئی ادبی شخصیات کو ’’ورقِ تحسین‘‘ اعزازات سے نوازا جائے گا۔ مرکز یہ اعزازات اپنے اسلاف کی یاد میں عطا کرنے جارہا ہے۔ اس سال جن شخصیات کو اعزازات سے نوازا جائے گا اْن میں ڈاکٹر غلام نبی حلیم، وارثی بشیر مرازی، شہناز رشید، شوکت انصاری، یوسف جہانگیر شامل ہیں۔ تقریب کے دوران ادبی مرکز کمراز کی تاریخ اور کارکردگی کے حوالے سے مقالات پیش کئے جائیں گے جبکہ تقریب کے آخر پر مرکز کے مقتدر شعراء کے شعری مصرعوں پر ایک طرحی مشاعرہ بھی منعقد کیا جائے گا۔ ادبی مرکز کمراز کے صدر محمد امین بٹ نے ادبی مرکز کمراز کے خیر خواہوں سے اس تقریب میں شرکت کرنے کی استدعا کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں