پلوامہ ٹاون کے پرچھو علاقے کی سڑک گہرے کھڈوں میں تبدیل 0

پلوامہ ٹاون کے پرچھو علاقے کی سڑک گہرے کھڈوں میں تبدیل

عوام کو مشکلات کا سامنا ،انتظامیہ سے مرمت کی اپیل


پلوامہ/ ندائے کشمیر //تنہا ایاز/

پلوامہ ٹاون کے پرچھو علاقے کی سڑک انتہائی خستہ حالت میں ہے جس سے مقامی لوگوں کو گوناگوں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ روزانہ اس سڑک سے سکول گاڑیوں کا انا جانا لگا رہتا ہے اور سڑک بیشتر مقامات پر گہرے اور خطرناک کھڈوں میں تبدیل ہوچکی ہے مقامی لوگوں نے بتایا کہ گہرے کھڈوں کی وجہ سے اس سڑک پر کھبی بھی کوئی بڑا حادثہ پیش آ سکتا ہے۔تفصیلات کے مطابق پلوامہ پرچھو علاقے کی واگم سڑک چند ایک مقامات پر گہرے کھڈوں میں تبدیل ہو چکی ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو چلنے پھرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ یہ سڑک انتہائی اہمیت کی حامل ہے کیونکہ روزانہ لوگوں کی بڑی تعداد اسی سڑک سے ڈسٹرکٹ کورٹ اور کووڈ ہسپتال کا رخ کرتی ہے اور طلبہ بھی اسی راستے سے کالج جاتے ہیں۔ لوگوں نے مزید بتایا کہ اگر چہ یہ سڑک قابل بہتر ہے مگر سرک کچھ مقامات پر گہرے کھڈوں میں تبدیل ہوئی ہیں اور اگر فوری طور پر گہرے کھڈوں کی مرمت نہیں کی گئی تو پوری سڑک خستہ حال ہو جائے گی۔ پرچھو پلوامہ علاقے کے لوگوں نے انتظامیہ سے مذکورہ سڑک کی مرمت کی اپیل کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں