گاندربل میں لکڑی سمگل کرنے کی کوشش ناکام 0

گاندربل میں لکڑی سمگل کرنے کی کوشش ناکام

گاڑی ضبط، سمگلر فرار،کیس درج، تحقیقات شروع

گاندربل /ندائے کشمیر//مختار احمد //

گاندربل میں فاریسٹ عملے نے جنگل سمگلری کی ایک کوشش کو ناکام بناتے ہوئے ایک ٹاٹا موبائل گاڑی کو بید کی قیمتی لکڑی سمیت ضبط کرلیا ۔جبکہ سمگلر جائے موقعے سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔واقعے کے حوالے سے فاریسٹر محمد یوسف نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ علاقے میں جنگل سمگلر کمپارٹمنٹ نمبر 10 سے بید کی لکڑی چرا کر سمگل کرنے جارہے ہیں ۔جس کے بعد انہوں نے ملک پورہ کے مقام پر رات کو ایک ناکہ لگایا جس دوران صبح سویرے ایک ٹاٹا موبائل زیر نمبرJK05c 4628 ناکے پر پہنچی جس کو رُکنے کا اشارہ کیا گیا مگر سمگلروں نے گاڑی تیز بھگا کر ناکہ سے فرار ہونے کی کوشش کی جس وجہ سے ناکہ پر موجود محکمہ کے دو ملازم عبدل مجید اور فیاض احمد زخمی ہوگئے ۔تاہم یہ گاڑی فرار ہونے کی کوشش کرتے ہوئے آگے جاکر سڑک سے لڑھک کر ایک نالے میں جاگری ۔اس دوران فاریسٹ عملہ بھی موقعے پر پہنچ گیا اور گاڑی کو اپنی تحویل میں لے لیا مگرگاڑی میں موجود سمگلر گاڑی چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔فاریسٹر نے مزید بتایا کہ ان جنگل سمگلروں کی پہچان ہوگئی ہے اور ان کے خلاف ایک ایف آئی آر بھی درج کیا گیا ہے ۔واضح رہے سندھ فاریسٹ ڈویژن کے ہرن شالہ بگ رینج میں موجود قیمتی بید کے پیڈ کافی عرصے سے سمگلروں کے نشانے پر ہیں اور جنگل سمگلر اکثر ان جنگلاتی علاقے میں پائی جارہے بید جو کہ کرکٹ بیٹ بنانے کے لئے مفید ہے کو غیر قانونی طریقے سے کاٹ کر سمگل کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں