مرحوم کے انتقال پر نگینی کلچرل فاونڈیشن کا اظہار تعزیت
سرینگر/ 19 مئی/ شافیہ گلفام
وادی کی معروف روحانی شخصیت، صوفی بزرگ اور شاعر شاہ حنیف قادری مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئے۔ اس سلسلے میں مختلف ادبی، ثقافتی، سماجی، سیاسی اور دینی انجمنوں نے شاہ حنیف قادری کے اچانک انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ ادھر نگینی کلچرل فاونڈیشن سرینگر کی جانب سے مرحوم کی یاد میں معروف براڈکاسٹر، ادیب، قلم کار اور شاعر عبدالاحد فرہاد کی صدارت میں ایک تعزیتی اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں مرحوم شاہ حنیف قادری کی ادبی اور دینی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں یاد کیا گیا تعزیتی اجلاس میں مقررین نے مرحوم شاہ حنیف قادری کا انتقال ادبی میدان کے لئے ایک بہت بڑا نقصان قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کی بھر پانی کرنا مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن بھی ہے۔غم ذدہ خاندان کے ساتھ تعزیت و تسلیت کا اظہار کرتے ہوئے اجلاس کے اختتام پر مرحوم شاہ حنیف قادری کے حق میں دعا یہ کلمات پیش کئے گئے اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی گئی۔