88

آن لائن نیوز پورٹل،فلمیں اور موادفراہم کرنے والوں کو

مرکزی وزارت اطلاعات ونشریات کی نگرانی میں لانے کاحکم
سری نگر:۱۱،نومبر//حکومت ہند نے نیوز پورٹل،فلمیں اور موادفراہم کرنے والوں کو بھی وزارت اطلاعات ونشریات کے زیر نگرانی لایا ہے۔جے کے این ایس کے مطابق ایک گیزٹ نوٹیفکیشن کے مطابق جو 9نومبر جاری گئی ہے، مرکزی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ صدر نے اْس آرڈر کو منظوری دے دی ہے جو آن لائن فلمیں، ڈجیٹل خبروں،حالات حاضرہ اور موادفراہم کرنے والوں کو مرکزی وزارت اطلاعات ونشریات کے ماتحت لانے کیلئے جاری کیا گیا تھا اور جس کی سربراہی فی الوقت مرکزی وزیرپرکاش جاوڈیکر کررہے ہیں۔آرڈر کے مطابق اب’ نیٹ فلیکس، امیزون پرائم ویڈیو،ہاٹ سٹار وغیرہ مرکزی وزارت اطلاعات ونشریات کے ماتحت ہونگے۔یاد رہے کہ پریس کونسل آف انڈیا پرنٹ میڈیا کی دیکھ ریکھ کیلئے ہے ،نیوز براڈ کاسٹنگ ایسو سی ایشن نیوز چینلوں کیلئے مقرر ہے اور اڈورٹائزنگ سٹینڈارڈ کونسل آف انڈیا اشتہارات کی دیکھ ریکھ کیلئے مخصوص ہے جبکہ سینٹرل بورڈ آف فملز سرٹیفکیشن فلموں کی نگرانی پر مامور ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں