محکمہ آیوش پلوامہ کے زیر اہتمام اونتی پورہ میں یوگا سیشن کا انعقاد 0

محکمہ آیوش پلوامہ کے زیر اہتمام اونتی پورہ میں یوگا سیشن کا انعقاد

یوگا اور روزانہ ورزش کرنے سے انسان تندرست رہتا ہے/ ڈاکٹر ظہور

پلوامہ/ندائے کشمیر /تنہا ایاز/

محکمہ آیوش کی جانب سے پانڈو پارک اونتی پورہ پلوامہ میں یوگا سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں طلبہ و طالبات کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی اس موقع پر مقررین نے یوگا کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالتے ہوئے یوگا کو اپنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ تفصیلات کے مطابق اونتی پورہ میں آیوش ڈیپارٹمنٹ پلوامہ کی طرف سے یوگا سیشن کا انعقاد کیا گیا۔اس تقریب کا مقصد اسکولی بچوں اور نوجوانوں میں یوگا کے بارے میں بیداری پیدا کرنا تھا۔اس موقع پر انچارج یوگا ڈاکٹر ظہور احمد ،ڈاکٹر نعیم احمد، فاروق احمد بٹ، شاہد نذیر،ریاض احمد اور غلام فاروق گنائی کے علاوہ یوگا انسٹرکٹرز اور محکمہ آیوش کے دیگر ملازمین موجود تھے۔تقریب کے دوران یوگا انسٹرکٹرز نے شرکاء کو یوگا کے مختلف آسن سکھائے۔طلبہ نے جوش خروش کے ساتھ یوگا سیشن میں شرکت کی ۔میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے یوگا کے انچارج ڈاکٹر ظہور احمد نے بتایا کہ روزانہ ورزش کرنے سے انسان تندرست رہتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ یوگا سیشن کے دوران طلبہ اور نوجوانوں کو یوگا کی اہمیت کی جانکاری دی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں