نعت خوان طلاب نے اپنی محسور کن آواز سے حاضرین کے دل چھو لئے
سرینگر /16 مئی
آج ہائر اسکنڈری اسکول مجہ گنڈ سرینگر میں ایک مقابلہ حسن نعت منعقد کیا گیا۔ اس مقابلے میں اسکول کے مختلف ہاوسز سے تعلق رکھنے والے دو درجن طلاب نے شرکت کی۔ شرکاء نےاپنی آواز سے حاضرین کو بہت متاثر کیا۔ اس مقابلے میں علامہ اقبال ہاوس کے شاقب رشید نے پہلی، شاہ ہمدان ہاوس کی رونق نے دوسری اور شیخ العالم ہاوس کے عبدا لحمید نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ پروگرام کے آغاز میں کوارڈنیٹر شاکر شفیع نے مقابلے کے اغراض و مقاصد پیش کرتے ہوے تمام لوگوں کا استقبال کیا۔ مقابلے میں شرکاء کی کارگردگی پرکھنے کے لئے ڈاکٹر معراج الدین ندوی، محمد صدیق ، سریا کوثر اور ڈاکٹر تانیہ ملک نے بحیثیت ججز اپنے فرائض انجام دئے۔ پروگرام کے آخر پر پرنسپل محمد یوسف خان لداخی نے تمام شرکاء اور اسٹاپ کو پروگرام منعقد کرنے پر مبارکباد پیش کی۔ پروگرام کے آخر پر بچوں میں انعامات اور اسناد تقسیم کئے گئے